Dy CM-

نائب وزیرا علیٰ نے عید کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دی

جموں// نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اِختتام پر عید الفطر کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد پیش کی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اِس موقعہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کا مظہر ہے جو ماہِ صیام کے دوران اَپنائے گئے اَقدار کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’میں اَپنے تمام شہریوں بالخصوص اَپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید الفطر کی دلی مُبارک باد پیش کرتا ہوں ۔یہ عید ہمیں نظم و ضبط کی طاقت، معاشرتی خوشی اور ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی کرنے کی اہمیت کا خوبصورت احساس دِلاتی ہے۔ اللہ سبحان وتعالیٰ دُعا ہے کہ یہ عیدہر گھر میں اَمن ، خوشی اور ترقی کی نوید لے کر آئے ۔‘‘