اس سال 18953غیر ملکیوں سمیت 22لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا:ڈائریکٹر ٹورازم

نئی صنعتی پالیسی جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صنعت کاری اُمنگوں کو پورا کرتی ہے

جموں وکشمیر یوٹی جلد ہی روزگار کے مواقع بڑھانے ، صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے عالمی سرمایہ کاروں کے سمٹ کی میزبانی کرے گا

سری نگر//جموںوکشمیر حکومت سرمایہ کاروں کو جموںوکشمیر یوٹی میں اَپنے صنعت کاری منصوبے شروع کرنے کے لئے ایک ساز گار ماحول فراہم کرر ہی ہے ۔سال 2022-23ء کے لئے صنعت و حرفت کی خاطر سرمایہ خرچ کے تحت تقریباً 555.80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیںجوکہ گذشتہ برس کے بجٹ مختص سے 139.84 کروڑ روپے زیادہ ہے۔جموںوکشمیر اِنڈسٹریل پالیسی 2021-30ء کا فوکس نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنا ، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور موجودہ صنعتی اِکائیوں کوفروغ دینا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی صنعتی پالیسی سے جموںوکشمیر میں 4.5ملازمتیں پیدا ہونے کی بھی توقع ہے ۔ نئی پالیسی میں 28,400 کروڑ روپے ( 284 بلین روپے ) خرچ کئے گئے ہیںجو کہ اگلے 15برسوں کے لئے جموں وکشمیر کی صنعتی ترقی کی خاطر اَب تک کی سب سے بڑی ترغیب ہے ۔ ایک آفیسر نے کہا ،’’ اِس سے 20,000 کروڑ روپے ( 200بلین روپے ) کی سرمایہ کاری اور 4.5 لاکھ روزگار پیدا ہونے کی اُمید ہے۔‘‘جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ میں جدت طرازی اور سٹارٹ اَپس کو فروغ دینے کے لئے صنعتی پالیسی اور دیگر اَنٹرپرینیور شپ سے متعلق اِقدامات کے ذریعے ایک ماحولیاتی نظام بنا رہی ہے ۔اِنڈسٹری انوویشن کلسٹروں تخلیق نے صنعت کاروں کی نئی پود کو آگے سے آگے بڑھانے اور دوسروں کے لئے ملازمتیں پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے۔جموںوکشمیریوٹی صنعت کاری میں ترقی کی راہ گامزن ہے۔ رئیل سٹیٹ ، باغبانی اور سیاحت سمیت متحرک شعبوں کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ روزگار کے بڑھتے ہوئے مواقع پیدا ہوسکیں۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے معاشی ترقی کو تیز کرنے اور نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ، سکیمیں اور پالیسیا ں بنانے کے لئے متعدد اِقدامات کئے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اَپنا حصہ اَدا کرسکیں اور خود ترقی حاصل کرسکیں۔جموںوکشمیر میں نئی صنعتی سکیم کے تحت صنعتیں لگائی جارہی ہیں ،ہنر مند اَفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقامی نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایک آفیسر نے کہا کہ ایک سروے اور ان تمام لوگوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے جنہیں ملازمت کے مواقع سے جوڑا جانا ہے۔جموںوکشمیر حکومت کی اَپنے جوانوں کو اَنٹرپرینیور شپ مہارتوں سے آراستہ کرنے اور پانچ لاکھ نوجوانوں کا ڈیٹا بیس بنانے کی نئی قرار داد کو پی ایچ ڈی سی سی آئی ۔ جے اینڈ کے نے سراہا ہے۔ چیئرمین پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ، کشمیر چپٹر ( پی ایچ ڈی سی سی آئی ) بلدیو سنگھ رینہ نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں پر مرکوز پالیسیاں اَپنانے کی تعریف کی ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموں وکشمیر جلد ہی عالمی سرمایہ کاروں کے سمٹ کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد سرمایہ کاروں ، فیصلہ سازوں ، سینئر سرکاری اَفسران اور مقامی کاروبار برادری کو جموںوکشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری کے ٹھوس مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اِکٹھا کرنا ہے۔ایک آفیسر نے کہا،’’ یہ سٹریٹجک سیکٹورل سیشنز ، گول میز مباحثوں ، وَن ٹو وَن بزنس ٹو بزنس ( بی 2بی) اور بزنس ٹور گورنمنٹ ( بی 2جی ) میٹنگوں پر مبنی ہوگا۔ سربراہی اِجلاس(سمٹ) کے پیچھے بنیادی مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی ترقی کو تیز کرتے ہوئے روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔‘‘دریں اثنأ، جموں وکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ( جے اینڈ کے کے وِی آئی بی )نے 2019ء سے بورڈ سے قرض کی درخواست دینے والے کاروباریوں کے حق میں مارجن منی ( سبسڈی) کے طپور 248.48 کروڑ روپے کی کل رقم جاری کی ہے۔چیئرپرسن کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے بتایا کہ بورڈ نے جے کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے کے آر اِی جی پی ) اور پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام( پی ایم اِی جی پی ) کے تحت 15,459 یونٹ ہولڈروں کو یہ رقم جاری کی ہے جس سے ان 3برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی کے 118,188اَفراد کو براہ ِ راست فائدہ پہنچا ہے۔