جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کا جائزہ لیا گیا جائزہ
سرینگر / / جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں اور جموں کشمیر میں پنچایت اور میونسپل انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور فوجی اہلکاروں پر حملے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کے افسران و سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری سی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور پونچھ راجوری میں فوجی گاڑیوں پر حملہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ نے سڑکوں کو تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر میں پنچایتی اور میونسپل انتخابات کے بارے میں بھی بات ہوئی جبکہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کی رفتار بھی زیر غور آئیں ۔










