پاکستان دوبارہ اشتعال انگیزی کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا

میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اب کمزور نہیں بلکہ اب مضبوط ملک ہو گیا ہے

ملک کی سرحدیں بالکل محفوظ ، سرحد پار سے ہونی والی کوششیں اب کامیاب نہیں ہوتی ہے / راجناتھ سنگھ

سرینگر // میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اب کمزور نہیں ہے بلکہ ملک اب مضبوط ہو گیا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ہندوستان کی طرف دیکھنے کی جرات کرتا ہے تو ہندوستان مناسب جواب دینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کانگریس کی جانب سے سرحدوں کی صورتحال پر اٹھائیں گئے سولات کے جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر بیرونی طاقتوں کی طرف سے حملہ کیا گیا تو ہندوستان مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اب کمزور نہیں ہے بلکہ ملک مضبوط ہو گیا ہے۔ اگر کوئی ہندوستان کی طرف دیکھنے کی جرات کرتا ہے تو ہندوستان مناسب جواب دینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتا ہے۔ زیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ملک اختراع کے میدان میں دنیا کے لئے ایک لائٹ ہاؤس بن کر ابھرے گا۔خطاب کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تمام شرکاء سے کہا کہ وہ ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔وزیر دفاع نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اپنے نوجوانوں کو اختراعات کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، اس طرح وہ روزگار کے تخلیق کار بننے اور دیسی دفاعی مصنوعات تیار کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے بااختیار بنا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وزارت دفاع نے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسٹارٹ اپس سے خریداری کے لیے ایک آسان، تیز رفتار طریقہ کار قائم کیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق ریاستوں کے ساتھ سرحدی تنازعات کو حل کرکے اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے امن قائم ہوا اور وہاں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں مرکز میں موجود بی جے پی سرکار نے عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔