sachann tendulkar

میںکافی خوش قسمت ہوں کہ میں اس جنت پر موجود ہوں ۔ سچن ٹینڈولکر

ملک کے لوگ چھٹیوں کاانٹرنیشنل ٹرپ منسوخ کرکے کشمیر کی سیر پر آئیں۔ معروف کرکٹ کھلاڑی

سرینگر//معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑی سچن ٹینڈولکر گلمرگ میں برف سے لطف اندوز ہوئے اور انہوںنے برفباری کے دوران بھی سنو سکوٹی چلائی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کرکٹ سپر اسٹار سچن ٹنڈولکر نے گلمرگ اسکی ریزورٹ میں تین دن گزارے جہاں انہوںنے تازہ برفباری کا لطف اُٹھایا اور برف میں سنچن فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے میں بھی مصروف رہے ۔ ذرائع کے مطابق گلمرگ میں قدرت نے ان کا اور ان کے خاندان کا تازہ برف سے استقبال کیا جس کے لیے کشمیر تین ماہ سے ترس رہا تھا۔سچن ٹنڈولکر کو سب سے مبارک انسانوں میں سے ایک ہونا چاہئے۔ گلمرگ میں ان کی آمد نے ایک زبردست برف باری کا آغاز کیا جس کے لیے ریزورٹ کے اسکائیرز اور ہزاروں عام کشمیریوں نے تین ماہ سے زیادہ دیر تک انتظار کیا۔اس موقعے پر سچن ٹینڈولکر نے کہاکہ وہ کافی خوش قسمت ہے کہ وہ اس جنت میں موجود ہے جہاں کا ماحول اتناصاف ہے کہ دل کرتا ہے کہ یہی پر سازی زندگی گزاروں ، انہوںنے مزید کہاکہ میں ملک کے ہر شہری کو کشمیر آنے کی دعوت دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر کسی کو چھٹیاں منانے کیلئے ملک سے باہر جانے کا من ہو وہ ٹرپ منسوخ کرکے صرف وادی کی سیر پر آئیں۔