medical college

میڈیکل میں داخلے کیلئے اُمیدواروں کی کب سے شروع ہوگی

NEET(UG)2023 کی کاؤنسلنگ،آل انڈیا کوٹے اورریاستی کوٹے کی مشاورت جولائی میں متوقع

سری نگر//اب جبکہ قومی اہلیت کیساتھ داخلہ ٹیسٹ یعنیNEET(UG)2023کے نتائج ظاہر کئے گئے ہیں،تواب میڈیکل کورسزکیلئے منتخب اُمیدواروں کیلئے داخلہ کائونسلنگ کا عمل منعقد کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیکل میں داخلہ کیلئے کاؤنسلنگ کس طرز پر ہوگی اور کب سے شروع ہوسکتی ہے، اس کی جانکاری یہاں فراہم کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں مختلف میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے منعقد کئے گئےNEET(UG)2023 امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس کے ذریعے سے میڈیکل، ڈینٹل، آیوش اور نرسنگ جیسے گریجویٹ کورسز میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ نتیجہ جاری ہونے کے بعد اب داخلہ کیلئے کاؤنسلنگ کا عمل منعقد کیا جائے گا۔میڈیکل کورسز کیلئے منتخب اُمیدواروں کی داخلہ کاؤنسلنگ 2 سطحوں پر کی جائے گی۔ ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز کی طرف سے کاؤنسلنگ کرائی جائے گی۔ جس کے ذریعے آل انڈیا کوٹہ، ڈیمڈ یونیورسٹیز، سنٹرل یونیورسٹیز، بنارس ہندئو یونیورسٹی(BHU)،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (AMU) اور آرمڈفورسزمیڈیکل کالج (AFMC) کی15 فیصد سیٹوں پر داخلہ دیا جائے گا۔ معلومات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ان اداروں کے لئے کونسلنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کیلئے امیدوار سرکاری ویب سائٹmcc.nic.in پر جا کراپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ریاستی کوٹہ کی مشاورت یاکائونسلنگ:دوسری کاؤنسلنگ ریاستی کوٹے کی ہوتی ہے۔ جس کا اہتمام میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یا ڈائریکٹوریٹ یا متعلقہ ریاستی حکومت کی خصوصی کمیٹی کرتی ہے۔ اس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کیساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے ماتحت اداروں کی سیٹیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ ریاستی کوٹہ کی کاؤنسلنگ بھی جولائی کے مہینے میں ہی شروع کی جا سکتی ہے۔ جس کی معلومات متعلقہ ریاست کے محکمہ صحت کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔