ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر عدم توجہی کی شکار لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا
سری نگر//گاندر بل کے دور افتادہ دیہات میں سڑکوں کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو دور جدید میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے سڑک کی تعمیر پر متعلقہ محکموں کی عدم توجہی پر مقامی آبادی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندر بل کے تحصیل کنگن کے دور افتادہ دیہات میر ناڈ گجر بستی کے لوگوں نے بتایا کہ پیٹھ پورہ سے میر ناڈ گوجر بستی تک محض ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً چالیس گھرانوں پر مشتمل آبادی کو عبور مرور میں سخت دقعتوں کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے مقامی شہری میر عبدالستار نے بتایا کہ اگر انہیں مکان کی تعمیر کیلئے میٹریل گاوں میں پہنچانا ہوتاہے تاہم انہیں سڑک کی عدم دستیابی کے باعث پیٹھ پورہ جو کہ گاوں سے ڈیڑہ کلو میٹر پہلے آتا ہے میں ان لوڈ کرنا پڑتا ہے اور بعد مزدور وں کے ذریعے سے میر ناڈ گاوں میں لانا پڑہ رہا ہے جس کے نتیجے میں معمولی دو کمرے والے مکانوں پر لاکھوں روپے خرچہ آتے ہیں مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر گاندر بل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دورافتادہ گاوں کی اور توجہ دیکر سڑک تعمیر کرنے کیلئے موثر کاروائی عمل میں لائیں










