جموں//میئر جے ایم سی راجند ر شرما اور سابق نائب وزراء اعلیٰ جموںوکشمیر ڈاکٹر نرمل سنگھ اور کوویندر گپتا نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ ملاقات کی ۔میئر نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں میونسپل کارپوریشن کے کام کاج سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے دیگر معاملات کے ساتھ کارپوریشن کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے حالیہ قرار دادوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔دریں اثنأ ، ڈاکٹر نرمل سنگھ اور کوویندر گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے متعدد اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔اِس سے قبل جی او سی 16کور لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیںحفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے قومی کی حفاظت میں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان چوکسی اور زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پر زور دیا۔










