Lt Governor Shri Manoj Sinha meeting Sh Junaid Azim Mattu, Mayor, Srinagar Municipal Corporation

میئرسری نگر میونسپل کارپوریشن اور ڈی ڈی سی ممبر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر//میئر سری نگر میونسپل کارپوریشن جنید عظیم متو نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔میئر جنید عظیم متو نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ سری نگر شہر کے مختلف ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبرضلع ترقیاتی کونسل تلیل بانڈی پورہ اعجاز احمد خان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں عوامی اہمیت اور ضلع کی ترقی کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے میئر سری نگر مونسپل کارپوریشن اور ڈی ڈی سی ممبر کو اِستفساری گفتگو کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ تمام حقیقی مسائل کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔