Dilbagh_Singh

مژل کپوارہ میں فوج اور پولیس نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

1در انداز ہلاک تصادم آرائی جاری،وسیع علاقے کی ناکہ بندی :ڈی جی پی دلباغ سنگھ

سری نگر//شمالی کشمیرکے ضلع کپواڑہ کے مژل سیکٹر میںفوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اعلاع موصول ہونے کے بعدعلاقے میں آپریشن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان ایک تصادم آرائی شروع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 1درانداز مارا گیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔اس دوران جموںو کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ہے دراندازی کی کوشش پاکستان کی طرف سے ہوتی رہتی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے مژل میں فوج اور پولیس نے جمعرات کی صبح ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو گھرے میں لیا اور پوری بستی میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جس دوران یہاں طرفین کے درمیان شدید گولہ بارے ہوئی جس میں دفاعی ذرائع نے1ملی ٹینٹ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ایک اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر مژل سیکٹر میں آپریشن شروع کیا تھا۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر لکھا: “کپوارہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، مچھل سیکٹر میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے جس میں اب تک دو دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔”قبل ازیں فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس اور فوج نے مچل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ادھر جموںو کشمیر پولیس کے سربراہ ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا کہنا ہے آپریشن جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہ فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ہے دراندازی کی کوشش پاکستان کی طرف سے ہوتی رہتی ہے اور اسے فوج، پولیس اور دیگر ایجنسیاں ناکام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہPoJK میں اس ڈویژن کے سامنے واقع 16 لانچنگ پیڈموجود ہے ۔جموںو کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کے بارے میں دلباغ سنگھ نے بتایا کہ.دہشت گردوں کی تعداد (جموں و کشمیر میں سرگرم) بہت کم ہے۔ لوگ امن اور ترقی میں یقین رکھتے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انکونٹر کے حوالے سے جو بھی تفصیلات ہوں گے وہ میڈیا کے ساتھ شیر کئے جائیں گے ۔۔