سرینگر//مِنگا شیرپا نے ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر اکشے لابرو ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر نے افسران کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو کہا ۔










