26سے27دسمبر کے دوران برف وباراں کاامکان
سری نگر//کشمیر وادی میں موسم 25 دسمبر تک خشک رہنے کی توقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کوبتایاکہ 25دسمبرموسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔ 22سے24دسمبر تک جموں کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میںہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔کشمیروادی اور خطہ پیرپنچال کے علاوہ چناب ویلی میں 26سے30دسمبرتک مخصوص مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برف باری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود آسمان رہنے کے بیچ، جموں کے اونچے علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا60فیصد امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی کہاکہ برف باری اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث 26سے27دسمبر کے دوران مغل روڈ، زوجیلا، سادھنا ٹاپ وغیرہ جیسے مقامات پر سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل کا باعث بن سکتا ہے، حالانکہ وہاں موجودہ موسمی صورتحال میں بڑے پیمانے پربرف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ 31دسمبر تک موسمی صورتحال میں کوئی خاص یابڑی تبدیلی آنے کاامکان نہیں ہے تاہم رواں سال کے آخری دنوں میں موسم بدلنے کے آثار نمایاں ہوسکتے ہیں ۔










