Darshan Andrabi

موسم نے اجازت دی توامسال تاریخی عیدگاہ میں ہوگانماز عیدکااجتماع

عید گاہ سری نگر تاریخی جگہ اورسری نگر کاچہرہ : چیئرپرسن وقف بورڈ درخشاں اندرابی

سری نگر//جموں وکشمیر وقف بورڈکی خاتون چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عید گاہ سری نگر کوتاریخی جگہ اورسری نگر کاچہرہ قرار دیتے ہوئے منگل کواسبات کااعادہ کیاکہ امسال موسم خشک ہونے کی صورت میں عید گاہ سی نگرمیں خوشگوار ماحول میں نماز عید اداکی جائے گی ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ کشمیر بدل چکاہے اوراب یہاں لوگ امن کیساتھ ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق وقف بورڈکی خاتون چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ڈپٹی کمشنر سری نگر اوردیگر افسران کے ہمراہ منگل کو عیدگاہ سری نگرکا دورہ کرکے یہاں نماز عیدالفطر کی اداکیلئے کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لیا۔صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ 3 سالوں میں پہلی بار یہاں کی تاریخی عیدگاہ میں باجماعت نماز عید ادا کئے جانے کاروشن امکان ہے۔جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے واضح کیاکہ اگر موسم نے اجازت دی تواس سال عیدگاہ سری نگرمیں انشاء اللہ نمازعید باجماعت ادا کی جائے گی۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ اس سال عید کی نماز سری نگرکے تاریخی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔ درخشاں اندرابی نے کہا کہ تمام انتظامات کئے جائیں گے تاکہ نماز آسانی سے ادا کی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں اس وقت اچھا ماحول ہے اور انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عید کی نماز عید گاہ میں ادا کی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کشمیر امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔ ہمیں ماضی کے بارے میں نہیں سوچنے دیں۔وقف بورڈ کے چیرپرسن نے کہا کہ عیدگاہ شہر کا چہرہ ہے اور اسے مناسب سہولیات کے ساتھ ترقی اور بہتر بنایا جائے گا۔