سرینگر / /گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات کے پیشگوائی کے عین مطابق منگل کی اعلیٰ صبح سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہوئے وادی کشمیر میں موسلا دار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی چلی ۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔اسی دوران محض چند گھنٹوں کی بارشوں شہر سرینگر میں ایک بار پھر انتظامیہ کے تمام دعوئوں کی پول کھول دی ہے ۔بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر کی سڑک جھیلوں میں تبدیل ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد منگل کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ۔منگل کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں جم کر بارشیں ہوئی ۔ وادی میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرنگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں با۔رشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر شہر سرینگر میں پھر کچھ گھنٹوں کی بارشوں نے ایک بار انتظامیہ کے تمام دعوئوں کی پول کھول دی ہے ۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر کی سڑک جھیلوں میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا پڑا ۔اگر چہ شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں اس وقت بغیر ڈرنیج سسٹم کے ہیںاور جن علاقوں میں گندہ پانی کی نکاسی کیلئے ڈرنیج سسٹم بنایا گیا ہے تاہم وہ بھی بہتر حالت میں نہیں ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کے بیچ منگل سے کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے ایک ہفتے کے دوران جاری رہ سکتی ہے، جوکشمیر وادی میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کاموجب بن سکتی ہے










