’موسمیات کا عالمی دِن‘ کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات کاثقافتی پروگرام کا اِنعقاد

’موسمیات کا عالمی دِن‘ کے موقعہ پر محکمہ اطلاعات کاثقافتی پروگرام کا اِنعقاد

سری نگر//موسمیات کا عالمی دِن کے موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز سری نگر کے کلچرل یونٹ ہال میں صوفی سازینہ موسیقی پروگرا م پیش کیا گیا۔معروف صوفی فن کار اور سینئر کلچر ل اسسٹنٹ مشتاق احمد ساز نواز ، میوزک کمپوزر غلام محمد بٹ ، سینئر کلچر اسسٹنٹ غلام محی الدین کھانڈے نے سازینہ کے ذریعے اَپنی فن کارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔یہ پروگرام ’ موسمیات کے عالمی دِن ‘ کی اہمیت اور ماحولیات کے تحفظ میں مدد کی ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ کلچر آفیسر برہان حسین ، محکمہ کے اَفسران ،عملہ اور متعلقین موجود تھے۔