mobile

موبائل چارجنگ کے دوران دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی

چار بچوں کی موت، بچے موبائل چارج پر لگاکر گیم کھیل رہے تھے ۔ والد کا بیان

سرینگر//ایک گھر میں موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا، جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق اور ان کے والدین شدید طور پر جھلس گئے۔مرنے والے بچوں کے والد نے بتایا کہ موبائل چارج ہو رہا تھا اور بچے اسی دوران اس پر گیم کھیل رہے تھے۔ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پلّوپورم تھانہ علاقہ میں واقع ایک گھر میں موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا، جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق اور ان کے والدین شدید طور پر جھلس گئے۔پولیس کے ایک اہلکار نے اتوار (24 مارچ) کو بتایا کہ پلوپورم تھانہ علاقہ کی جنتا کالونی میں جانی نامی شخص کے گھر میں ہفتہ (23 مارچ) کی رات موبائیل فون کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ نے کچھ ہی دیر میں اتنی سنگین شکل اختیار کر لی جس میں جانی، اس کی بیوی ببیتا اور چار بچے ساریکا (10)، نہاریکا (8)، سنسکار عرف گولو (6) اور کالو (4) شدید طور پر جھلس گئے۔سبھی کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں رات دیر گئے نہاریکا اور گولو کی موت ہو گئی جبکہ ساریکا اور کالو کی اتوار کی صبح موت ہو گئی۔ پولیس افسر کے مطابق جانی کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ببیتا کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ایمس ریفر کر دیا گیا ہے۔ جانی نے بتایا کہ نہاریکا، گولو اور کالو موبائل پر گیم کھیل رہے تھے اور اس دوران موبائل بھی چارج ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور کچھ ہی دیر میں آگ بہت شدید ہو گئی۔ پولیس اس حادثے کی تحقیق کر رہی ہے۔