بڈگام//بڈگام میں پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول پرنیوا میںمنشیات کی لت سے بچاؤپر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پروگرام کی میزبانی شاہد ربانی پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول پرنیوا اور محترمہ انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر ڈی پی ایل بڈگام نے کی۔ اس پروگرام میں سکول کے5اسٹاف ممبران اور 120سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر محترمہ انشا نے نشہ آور اشیا کی نشاندہی میں اسکول انتظامیہ کے کردار اور اس کے تدارک کے لیے ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور نشے کے نفسیاتی اور سماجی پہلوؤں پر بھی زور دیا گیا۔ منشیات کی لت کے مختلف پہلوؤں اور خاص طور پر نوجوانوں میں احتیاطی تدابیر پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پروگرام کا انعقاد ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شرکاء میں نشہ چھوڑنے کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے اور خاص طور پر معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں ان کے تعاون کی کوشش کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل پرنیوا نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ شرکاء نے ایسے آگاہی پروگراموں کے انعقاد پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہیں ہوں گے۔










