پولیس محکمہ موسمیات کی طرح پیشین گوئیاں نہیں کرتے/ پولیس سربراہ نلین پربھات
سرینگر // منشیات دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے جمو ں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے کہا کہ عوام اور جمو ں کشمیرپولیس کے مطابق رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے عوامی دربار منعقد ہو رہے ہیں اور آگے بھی جاری رہیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق راجپورہ پلوا مہ میں تھانہ دیوس کے موقعہ پر ایک عوامی دربار میں شرکت کے دوران جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے کہا کہ منشیات دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ عوامی دربار کے دوران نلین پربھات نے جموں و کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تصدیق کی۔عوامی دربار سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا جموں کشمیر پولیس سربراہ نے کہا ’’ منشیات دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔اس دوران ڈی جی پی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا آنے والے دنوں میں دراندازی میں اضافے کا کوئی امکان ہے کیونکہ برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرح پیشین گوئیاں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید عوامی دربار منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی دربار کے انعقاد سے عوام اور جموں کشمیر پولیس کے مابین رشتوں کی مضبوطی ہوتی ہے اور کہا کہ آگے بھی ا س طرح کے پروگرام منعقد ہونگے ۔










