منزگام کولگام کے ڈی کے مارگ بلاک کیلئے 2023-24ء کے اسپریشنل منصوبے کو حتمی شکل دی گئی

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج اَفسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام 2023-24 ء کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دی گئی۔سال 2023-24 ء کے منصوبے کو حتمی شکل دیتے ہوئے تعلیم، صحت ، بجلی ، سکل ڈیولپمنٹ ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو ترجیح دی گئی۔دورانِ میٹنگ بتایا گیا کہ ضلع کولگام کے دو بلاکوں ڈی کے مارگ اور منزگام کو اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 10کارکردگی اشاریوں پر مبنی لیا گیا ہے جس بلاک میں غربت ، صحت ، غذائیت ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔اِس پروگرام کے مقصد لوگوں کی مجموعی زندگی کے حالات کے علاوہ تعلیم ، صحت اور فلاح و بہبود جیسے مختلف سماجی و اِقتصادی پیرامیٹروں کے لحاظ سے ترقی کو بہتر بنانا ہے۔میٹنگ میں تمام 11 بلاکوں کے اسپریشنل پنچایت پلان پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے تحت ہر بلاک سے ایک پنچایت کو مجموعی ترقی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، جے ڈی پی زاہد سجاد ، اے سی ڈی محمد عمران خان، سی ایم او ، سی اِی او ، سی ایچ او ، ڈی ایس ایچ او اور دیگر ضلعی سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔