جموں//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے وکاس بھون ریل ہیڈ کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کے کام کاج کا جائزہ لیا۔وائس چانسلر جے ڈی اے بھوانی رکوال نے جے ڈی اے میں عملے کی شدید کمی کو اُجاگر کرتے ہوئے جے ڈی اے کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔کمشنر سیکرٹری نے جے ڈی اے کو مشورہ دیا کہ وہ کم سے کم عملے کی نشاندہی کرے جس کی جے ڈی اے میں جیسے ٹائون پلاننگ سیکشن ، ریونیووِنگ ، خلاورزی وِنگ کے عملے کی فوری بنیادوں پر ضرورت ہے ۔میٹنگ میں محکمہ کے مختلف وِنگوں کے کام کاج کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی جن کا عوام سے براہ راست رابطہ ہے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ عوام دوست بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے ماسٹر پلان کے جائزے کی مشق کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے جے ڈی اے کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ دفتر میںسرکاری ملازم سے توقع کی جانے والی اعلیٰ ترین لگن، ایمانداری اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کریں اور جے ڈی اے کے بڑے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں۔مندیپ کور نے جے ڈی اے کے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام جاری پروجیکٹوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ یو ڈی ڈی سیما بھسین، ڈائریکٹر پلاننگ ایچ اینڈ یو ڈی ڈی یوگیندر کٹوچ اور ایچ اینڈ یو ڈی ڈی اور جے ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر میں فروری کے دوران بجلی کی طلب میں 17 فیصد کمی
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی، مسلمانوں کو کوٹہ نہیں دیا جائے گا
فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں، دنیا کوپائیدار و دیرپا امن کی ضرورت
منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘نشہ مکت’ مہم کو عوامی تحریک بنانا لازمی
جموں و کشمیر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد، نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں آئی ایف ایف سی او کی خواتین کسان کانفرنس میں شرکت کی
سکینہ اِیتو نے اودھمپور سڑک حادثے میں کالج طالبہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہا رکیا
وزیرجاوید ڈار نے بارہمولہ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں پی ایم آئی ایس کے اثرات اور عمل آوری کا جائزہ لیا
جاوید رانا نے آئی ڈِی پی ایس مینڈھر میں اخلاقی اَقدار اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے کی وکالت کی










