مندیپ کور نے ایس ایس جی ۔2023ء پر یوٹی سطح ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج مندیپ کور نے آج جموںوکشمیر یوٹی ،ضلع اور بلاک سطح کے اَفسروں کو سروے پروٹوکول ، درجہ بندی کے پیرامیٹروں اور سوچھ سرویکشن گرامین ( ایس ایس جی)۔2023ء کے کامیاب نفاذ کے لئے کرداراور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے ایک روزہ یونین ٹیریٹری لیول ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کا اہتمام ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینی ٹیشن محکمے اور مرکزی وزارتِ جل شکتی نے کیا تھا جس میں جموںوکشمیر کے اَفسروں کو نتیجہ پر مبنی پیرامیٹروں پر کام شروع کرنے کی تربیت دینے پر توجہ دی گئی تھی ۔ ورکشاپ کا اِنعقاد دائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن ، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج جموں وکشمیر کے اشترا ک سے کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے ورکشاپ کا اِفتتاح کرنے کے بعد اَپنے خطاب میں افسران کو او ڈی ایف پلس کا صد فیصد ہدف حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے او ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کرنے میں اسی جذبے کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور ایس ایس جی ۔2023 میں اسی جذبے کو ظاہر کرنے پر زور دیا جہاں جموںوکشمیر ایس بی ایم ۔ جی میں حاصل کی گئی کامیابی کو ظاہر کرنے کے لئے دیگر ریاستوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔اُنہوں نے دیہات کی مؤثر صفائی، بیداری کو فروغ دینے، رویے میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی، اثاثوں تک رسائی اور دیہی علاقوں میںدیرپاصفائی کے طریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے شرکاء پر زور دیا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر رول سینی ٹیشن چرندیپ سنگھ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوء کہا کہ ورکشاپ شرکأ کو خیالات کے تبادلے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور ایس ایس جی۔2023 کی تاثیر کو بڑھانے اور حکمت عملی تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ایسے علاقوں کی نشاندہی کرنے کا موقعہ ہے جہاں پروگرام کے اثرات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اضافی مدد، وسائل یا پالیسی اقدام کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ڈائریکٹر نے تمام شرکأ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پوری ورکشاپ میں بحث و مباحثے میں فعال طور پر شامل ہوں، سوالات پوچھیں اور اپنی بصیرت کا اشتراک کریں، تعاون اور کھلے مکالمے کی فضا کو فروغ دیں تاکہ ہمارے گاؤں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں فرق لانے کے لئے اِجتماعی کوششیں کی جاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تمام اضلاع میں مقامی نمائندوں اور لوگوں کو ان سے زمینی سطح پر رائے لینے کے لئے بے ترتیب کال کر رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کچھ اضلاع سے موصول ہونے والی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، ضلع پنچایت افسران، صوبہ جموں کے بلاک ڈیولپمنٹ افسران نے ذاتی طور پر ورکشاپ میں شرکت کی۔ صوبہ کشمیر کے اے سی پیز ، اے سی ڈیز ، بی ڈی اوز اور دیگر فیلڈ سٹاف نے بذریعہ ورچیول موڈ ورکشاپ میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ ایس ایس جی ایک جامع تشخیصی پروگرام ہے جو دیہی علاقوں میں سوچھ بھارت مشن گرامین کی پیش رفت اور اثرات کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ اقدام بیداری کو فروغ دینے، طرزِ عمل میں تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور دیہی کمیونٹیوں میں دیرپا صفائی کے طریقوں کو اَپنانے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینی ٹیشن محکمہ اور مرکزی وزارت جل شکتی ، ریاستوں اور اَضلاع اور پنچایتوں کے درمیان صحت مقابلے کو فروغ دینے کے لئے معیار اور مقدار ی دیہی صفایء کے پیرامیٹروں کی بنیاد پر ہندوستان کے تمام اضلاع کی قومی درجہ بندی فراہم کرنے کے لئے 2018 سے ایس ایس جی کا اِنعقاد کر رہا ہے ۔جموں و کشمیر نے بھی نومبر 2022 ء میں اپنے تمام دیہاتوں کے لئے او ڈی ایف پلس پیرامیٹروں پر گاؤں کی سطح پر خود تشخیص کا عمل شروع کیا ہے اور تمام دیہاتوں کی حتمی خود تشخیص اپریل 2023 ء تک مکمل کی گئی تھی جہاں تشخیص کی بنیاد پر بلاکوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایت کو ضلع میں یوٹی سطح کے اسیسمنٹ اور ایوارڈز کے لئے نامزد کیا۔ہر ضلع نے بلاکوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کا جائزہ لیا۔ہر ضلع کو آبادی کے ہر زمرے میں پانچ پنچایتوں کو نامزد کرنا تھا۔ تمام 20 اضلاع نے آبادی کے تین زمروں میں 208 پنچایتوں کو قومی سطح پر ایوارڈوں کے لئے نامزد کیا ہے۔مرکزی حکومت مشاہداتی ٹیمیںگاؤں اور نامزد جی پی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بھیجے گی۔ یہ ٹیمیں عوامی مقامات پر صفائی، گھریلو سطح، ٹھوس اور سالڈ مینجمنٹ اینڈ پلاسٹک واٹر مینجمنٹ یونٹوں کے ساتھ روابط سمیت مختلف پیرامیٹروں پر دیہات کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔