سری نگر//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے یہاں گوگجی باغ میں گورنمنٹ پولی تکنیک کالج میں محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے لئے ’’ ڈی سینٹرلائزڈ پلاننگ اور پلان فارمولیشن میں شاملِ عمل‘‘ پر2ر وزہ تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر پنچایت خالد مجید ، اے سی ڈیز ، بی ڈی اوز ، پنچایت اِنسپکٹروں ، پنچایت اکائونٹس اسسٹنٹ اور پنچایت سیکرٹریز اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔دورانِ پروگرام کمشنر سیکرٹری نے جی پی ڈی پی کی تشکیل کی اہمیت اور گرام پنچایتوں کے لئے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لئے گرام سبھا کی میٹنگوں میں لائن ڈیپارٹمنٹوں کی شرکت پر زور دیا جو مقامی لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرتا ہے ۔اُنہوں نے اَضلاع کے چیف پلاننگ اَفسران ( سی پی اوز )کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ منصوبہ بندی کو مؤ ثر اَنداز میں کیا جاسکے ۔ میٹنگ کے دوران کمشنر سیکرٹری نے بہترین جی پی ڈی پی تیار کرنے میں متعدد پربھاری اَفسران کی کوششوں کی تعریف کی ۔یہ تربیت جموں میں بیک وقت اِی۔ گورننس پر گورنمنٹ کالج فار وومن پریڈ گرائونڈ میں منعقد کی گئی۔تربیتی پروگرام کا مقصد غیرمرکوزیت منصوبہ بندی اور اِی ۔ گورننس میں اَفسران اور ملازمین کے علم اور مہارت کو بڑھانا ہے۔تربیتی پروگرام ایک شاندار کامیابی ہے جس میں شرکأ نے غیر مرکوزیت منصوبہ بندی اور اِی۔گورننس میں قابل قدر معلومات اور مہارتیں حاصل کیں۔










