v

ملی ٹنسی کی سرگرمیوں سے جڑے کیس کی تحقیقات کیلئےSIAسرگرم عمل

مجرمانہ مواد، موبائل فون اور تحقیقات کیلئے درکاردیگر چیزیں برآمدوضبط :ترجمان

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ اس کی ٹیموںنے ملی ٹنسی سے متعلق ایک درج کیس کے سلسلے میں کشمیر میں کئی مقامات پر متعدد چھاپے مارے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(SIA)نے کہا کہ ملی ٹنٹ تنظیموں کے نیٹ ورکس پر لگام لگاتے ہوئے، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی، کشمیر نے ملی ٹنٹ سرگرمیوں سے متعلق ایف آئی آرزیرنمبر16/2022زیر دفعات13،18،19،38،39،40یواے پی ایکٹ اوردفعہ120Bاور121آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن SIAکشمیرمیں درج کیس کے سلسلے میں اونتی پورہ، شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں مشتبہ افراد کے مکانات کی تلاشی لی ۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کشمیر وادی میں سرگرم ملی ٹنسی گرڈ سے متعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں جن تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے ان میں پاکستان میں ماسٹر مائنڈز شامل ہیں جو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فعال حمایت کیساتھ اور پاکستان میں مقیم کالعدم تنظیم جیش محمد کیساتھ مل کر جموں و کشمیر میں اپنے بالائی زمین کارکنوں (OGWs) کو متحرک کر رہے ہیں،تاکہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کی سرگرمیوں کو منظم کرکے انجام دیاجائے۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان نے بیان میں کہاکہ پاکستانی ماسٹر مائنڈز کی مکمل شناخت کر لی گئی ہے۔ تاہم ان کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ،تاکہ ان کیساتھ منسلک دیگر ایجنٹ الرٹ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران، مجرمانہ مواد، موبائل فون اور دیگر اشیاء جو تحقیقات پر اثرانداز ہوتی ہیں برآمد اور ضبط کی گئی ہیں۔موصوف ترجمان کامزیدکہناتھاکہ اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد سامنے آنے والی لیڈز مزید تفتیش کی بنیاد بنیں گی۔