سرینگر //مرکز کی بی جے پی حکومت نے سال 2014سے سرحدی انفراسٹرکچر اور رابطہ کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کام کیاہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم کاروبار اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر اور سرحدی علاقوں میں بہتر رابطہ چاہتے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک میں سرحدی ڈھانچے کو بنانے، اپ گریڈ کرنے، دیکھ بھال اور انتظام کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت بلکہ یہ ہندوستان کے دوستی کے پیغام کا سفیر بھی ہے، جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے ثقافتی تعلقات اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کا یہ بہت بڑا ادارہ ہے، جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئی رفتار دی ہے۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی سرحدی سلامتی کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرحدی علاقوں میں مضبوط انفراسٹرکچر چاہتے ہیں۔ فلاحی اسکیموں کی سہولتیں ملک کے باقی حصوں کی طرح سرحدی علاقوں کے دیہاتوں تک پہنچ چکی ہیں اور ہم دیہات کے رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مشترکہ زبانیں دونوں ممالک کے درمیان ترقی یافتہ تعلقات کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ امیت شاہ نے کہا’’بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تعلقات کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ دونوں قومیں ہزاروں سالوں سے ایک ہی ثقافت کی بنیاد پر رہ رہی ہیں‘‘۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کی تاریخ میں اس کی پیدائش کے بعد سے ہمیشہ دوستانہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بھی بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں بہت سنہری حصہ ڈالا ہے۔.










