سرحدوں کو محفوظ بنائے بغیر ملکی سلامتی محفوظ نہیں رہ سکتی ۔ امت شاہ
سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے بغیر ملکی سلامتی محفوظ نہیں رہ سکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک کی سرحدیں نریندرمودی حکومت کی ترجیح ہیں اور گاووں کو محفوظ کئے بغیر سرحدوں کو محفوظ نہیں رکھا جاسکتاوزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدیں نریندرمودی حکومت کی ترجیح ہیں اور گاووں کو محفوظ کئے بغیر سرحدوں کو محفوظ نہیں رکھا جاسکتا۔نئی دلی میں فعال گاو ں کے پروگرام پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ گاووں کو فعال بنانے سے ملک کی سرحدی حفاظت کو ایک اضافی حفاظتی صف مہیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے فعال گاووں کے پروگرام کا تصور خود کو وقف کرتے ہوئے اور آئین کی روح کے تحت پیش کیا ہے کہ ہر ایک سرحدی گاووں میں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں۔ شاہ نے یہ بھی کہاکہ 2014 سے وزیراعظم نے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششیں کیں جس کے بعد سرحدی گاووں کیلئے عوامی بہبود کی اسکیمیں شروع کی گئیں۔ اْنھوں نے کہاکہ یہ پروگرام سرحد پر واقع گاووں سے، ترکِ وطن کو روکنے کے مقصد سے شروع کیا جارہا ہے۔ اْنھوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت، سرحدی گاووں کو مْقدّم گاوں سمجھتی ہے نہ ملک کے پچھلے گاوں۔نئی دلی میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سرحدی ضلعوں کے، ضلع کلکٹروں سے کہا ہے کہ وہ سیاحت، روزگار کے موقعے پیدا کرنے، زراعت، دست کاری اور امدادِ باہمی کے اداروں، بنیادی سہولیات میں اضافہ کرنے اور مرکزی اور ریاستی اسکیموں سے سو فیصد فائدہ اٹھائے جانے کا مقصد حاصل کرنے کیلئے اقدام کریں۔وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ اِس سلسلے میں فعال گا?وں کے پروگرام کے تحت، گاوں میں امدادِ باہمی اداروں کے ذریعے روزگار کے موقعوں پر اضافے پر توجہ دی جانے چاہیے۔










