ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے معاملے

عالمی وبائی وائرس سے مزید 14افراد کی موت ہوگئی

سرینگر//بھارت میں کوروناوائرس کے معاملات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کووڈ 19کی وجہ سے مزید 14لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد افراد کووڈ کی لپیٹ میں آچکے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,67,250 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3,998 کم ہو کر 30,041 ہوگئی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے دو ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1198 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,66,76,563 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,67,250 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3,998 کم ہو کر 30,041 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,659 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6,135 بڑھ کر 4,44,05,550 تک پہنچ گئی ہے۔مغربی بنگال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 86 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تریپورہ اور اتراکھنڈ میں چار چار، میگھالیہ میں تین کیسز بڑھے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 605 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں دہلی میں 363، چھتیس گڑھ میں 302 اور مہاراشٹر میں 286، ہریانہ میں 280، راجستھان میں 244، اتر پردیش میں 224، تمل ناڈو میں 221، اڈیشہ میں 202، گجرات میں 107، ہماچل پردیش 104 اور دیگر ریاستوں آندھرا پردیش میں، بہار، چنڈی گڑھ، گوا، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، میزورم، پڈوچیری، پنجاب، سکم اور تلنگانہ میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔