ملک میں کل1306جیل،کل قیدی4لاکھ88ہزار511، اصل گنجائش 4لاکھ14ہزار33

سری نگر://2020 کے ایک سرکاری تخمینہ کے مطابق، ہندوستان بھر کی جیلوں میں بھیڑ بھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 4 لاکھ3ہزار739 کی اصل گنجائش کے مقابلے میں تقریباً 4 لاکھ78ہزار600 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ کل قیدیوں میں سے تقریباً ایک لاکھ خواتین ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق تاہم نیشنل کرائم ریکارڈبیورئو(وزارت داخلہ ،حکومت ہند)کی ویب سائٹ پردستیاب اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2020 تک ملک میں کل1306 جیلیں تھیں،جن میں 565 سب جیل، 413 ڈسٹرکٹ جیل، 145 سینٹرل جیل، 88، اوپن جیلوں، 44 خصوصی جیل، 29 خواتین جیل، 19 بورسٹل اسکولوں اور3 دیگر جیل شامل ہیں۔ان اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرکی جیلوںمیں بند پڑے کل4لاکھ88ہزار511 قیدیوں میں سے4لاکھ68ہزار395 مرد قیدی،20ہزار46 خواتین قیدی اور 70 خواجہ سرا قیدی تھے۔ملک میں قائم کل1306جیلوں میں قیدیوںکورکھنے کی اصل گنجائش 4لاکھ14ہزار33تھی اوریوں جیلوںمیں قیدیوںکی تعداد اصل گنجائش سے زیادہ ہے۔