ملک میں جعلی کرنسی چھاپنے کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

دو گرفتار ،لاکھوں روپے کی جعلی انڈین کرنسی اور الیکٹرانک آلات برآمد

سرینگر///ملک میں جعلی کرنسی کی طباعت اور اس کے کاروبار کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے لاکھوں روپے نقلی نوٹ ، پرنٹر ، لیپ ٹاپ اوردیگر سازوسامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ملک میں نقلی کرنسی چھاپنے اوراس کے کاروبار کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے ۔ میڈیا ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک ٹولی کے دوارکان کوجنہوں نے ویب سیریز’’فرضی‘‘ سے متاثر ہندوستانی جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی‘ سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس اوٹی بالانگر) نے اللہ پور پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ویب سیریز سے متاثرہوکر جعلی کرنسی کی اشاعت وچلن کوعام کرنے پر 2 افراد گرفتار اللہ پور پولیس اسٹیشن میں لکشمی نارائنہ اور پرانئے کمارکے خلاف کیس درج کرلیاگیا اور پولیس نے ان دونوں کوریمانڈکردیا۔حیدرآباد: ایک ٹولی کے دوارکان کوجنہوں نے ویب سیریز’’فرضی‘‘ سے متاثر ہندوستانی جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی‘ سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس اوٹی بالانگر) نے اللہ پور پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔پولیس نے 2ملزمین کے قبضہ سے 4.05 لاکھ مالیت کی جعلی کرنسی کے ساتھ ایک پرنٹر‘لیاپ ٹاپ اورسیاہی کوضبط کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعدایس اوٹی ٹیم نے 37سالہ وی لکشمی نارائنہ اور26سالہ ای پرانئے کمار کوگرفتار کرلیا‘ دونوں ورنگل کے متوطن بتائے گئے ہیں اور یہ دونوں شہر کے مختلف مقامات پر رہ رہے تھے۔لکشمی نارائنہ نے پرنٹر‘لیاپ ٹاپ اوردیگر اشیاء￿ خریداتھا اور اس نے اپنے مکان میں جعلی کرنسی کی طباعت شروع کردی تھی۔جعلی کرنسی کے چلن کوعام کرنے کے لئے اس نے پرانئے کمار سے ربط پیدا کیا۔دونوں نے 1:4 کے تناسب سے جعلی کرنسی کے چلن کوعام کرنے کا فیصلہ کیا۔ان دونوں نے جعلی کرنسی کے تبادلہ کے لئے خریداروں کی تلاش شروع کردی اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے ان دونوں کو پکڑلیا۔انسپکٹر ایس اوٹی بالانگر نے یہ بات بتائی۔اللہ پور پولیس اسٹیشن میں لکشمی نارائنہ اور پرانئے کمارکے خلاف کیس درج کرلیاگیا اور پولیس نے ان دونوں کوریمانڈکردیا۔