ملک میں جاری کوروناوائرس کی تازہ لہرجاری

24گھنٹوںمیں 5676نئے مثبت معاملات

سری نگر//ملک میں جاری کوروناوائرس کی تازہ لہر کے بیچ گزشتہ24گھنٹوںمیں مزید5676نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں جبکہ اس دوران کورونامیں مبتلاء 21افراد فوت ہوئے اورایک کئی ہفتوںکے بعدایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کوصبح 8بجے مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میںگزشتہ24گھنٹوںمیں کوروناکے5676 نئے کیس سامنے آئے جسکے بعدملک میں فعال کیسوںکی تعداد37ہزار93تک پہنچ گئی ہے ۔متعلقہ وزارت کے مطابق اس دوران ملک میں21کورونا متاثرہ افراد کی موت واقعہ ہوئی ،جسکے ساتھ ہی ملک میں مارچ2020سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5لاکھ31ہزار ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران کیرالہ میں 6،ہلی، پنجاب اور راجستھان سے تین تین، کرناٹک میں2اور گجرات، ہریانہ، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو میں ایک ایک اموات کی اطلاع ملی۔منگل کوصبح 8 بجے اپ ڈیٹ کردہ ڈیٹا میں مرکزی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ملک میں کوویڈ کیسوں کی تعداد4کروڑ47لاکھ68ہزار171ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4کروڑ42لاکھ 79ہو گئی۔وزارت کے مطابق ملک میں اب فعال کیسوں کی شرح 0.08 فیصد اورمتاثرین کی صحت یابی یا بحالی کی شرح 98.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسوقت ملک میں اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔