شاپنگ کمپلکس منہدم ،گزشتہ ہفتے کارروائی کے دوران تشدد بڑک اٹھاتھا
سری نگر//جموں میں ملک مارکٹ میں سنیچر کے روز سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ کئی روز بعد انسداد تجاوزات مہم کو دوبارہ شروع کیا ہے جس دوران یہاں ایک شاپنگ کمپلکس کو منہدم کیا گیا ہے ۔گزشتہ ہفتے علاقے میں اسی قیم کی کارروائی کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیاتھا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموںکے ملک مارکٹ میں انتظامیہ نے پھر ایک انہدامی کارروائی شروع کی ہے تاہم آج یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور یہاں کھڑا یک شاپنگ کمپلکس کومسمار کیا گیا ۔کارروائی کے دوران علاقے میں کرفیو جیسے سماں تھا جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی بند رکھا گیا تھا حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں کے ملک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات مہم شروع ہوئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ حکام نے مارکیٹ میں کاروں کے ایک شوروم کو ختم کرنے کے لیے تین جے سی بی لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم سخت حفاظتی انتظامات کے تحت چلائی جارہی ہے اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو بھی موڑ دیا گیا ہے۔اس علاقے میں مقامی لوگوں کے مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جن میں سے کچھ نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا جب گزشتہ ہفتے وہاں مہم شروع کی گئی تھی۔جھڑپوں کے بعد پولیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔تاہم سنیچر کے روز علاقے میں حالات معمول پر تھے۔










