جموں کشمیر پولیس 72ایوارڈ حاصل کرکے سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ملک کی پہلی پولیس فورسز
سرینگر//ملک بھر میں پولیس اہلکاروں کو275بہاردی کے ایوارڈ دئے جارہے ہیں جن میں سے 72صرف جموںکشمیر پولیس کودیئے جارہے ہیں ۔ اس طرح سے جموں و کشمیر پولیس بہادری ایوارڈ حاصل کرنے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقعے پر جموں کشمیر پولیس کو 72گیلٹری ایوارڈ وں سے نوازا جارہا ہے جبکہ جموںکشمیر پولیس 72گیلٹری ایوارڈحاصل کرنے والی پہلی پولیس فورسزہے جواس تعدادمیںایوارڈ حاصل کررہی ہے جبکہ جموںکشمیر کے بارہ پولیس افسران کو بھی بہادری کا ایورڈ دیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق 275 بہادری ایوارڈز میں سے زیادہ سے زیادہ 72 گیلٹری ایوارڈ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے 12 افسران کو بہترین خدمات پر پولیس میڈل سے نوازا جائے گا۔مرکزی حکومت نے جمعرات کو قومی بہادری اور خدمت ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اس سال پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے 1132 اہلکاروں کو ان اعزازات سے نوازا جائے گا۔ ان اعزازات میں سے دو اہلکاروں کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ دیے جانے والے راشٹرپتی گیلنٹری ایوارڈ (PGM) سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی 275 اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات سے نوازا جائے گا۔275 بہادری ایوارڈز میں سے زیادہ سے زیادہ 72 گیلٹری ایوارڈ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے 12 افسران کو بہترین خدمات پر پولیس میڈل سے نوازا جائے گا۔اس کے بعد چھتیس گڑھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 26 اہلکاروں کو یہ اعزاز ملے گا۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے 23، مہاراشٹر کے 18، اڈیشہ کے 15، دہلی کے آٹھ، سی آر پی ایف کے 65 اور ایس ایس بی-سی اے پی ایف اور دیگر ریاستی یونین ٹیریٹری خدمات کے 21 اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات دیئے جائیں گے۔کل 277 بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سے زیادہ سے زیادہ 119 اہلکاروں کو ماؤ ازم اور نکسل ازم سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 133 اہلکار جموں و کشمیر خطے سے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کے 25 اہلکاروں کو بھی ان کی بہادری پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔بہادری کے ان اعزازات کے علاوہ صدر کی جانب سے 102 تمغے نمایاں خدمات پر دیئے جائیں گے۔ جن میں پولیس سروس کو 94، فائر سروس کو چار، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس کو چار میڈلز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر کے اسپیشل سروس ایوارڈز کے علاوہ شاندار خدمات کے لیے 753 ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 667 پولیس سروس، 32 فائر سروس، 27 سول ڈیفنس ہوم گارڈ سروس اور 27 کو کریکشنل سروس کے اہلکاروں کو دینے کا اعلان کیا گیا۔










