ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری میں تاخیر باعث تشویش

ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری میں تاخیر باعث تشویش

لیفٹنٹ گورنر اور چیف سیکرٹری مداخلت کریں:ٹریڈیونین لیڈراعجازاحمدخان کی اپیل

سری نگر//سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے ملازمین کو مہنگائی بھتے کی فراہمی میں تاخیر پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ملازمین کے جی پی فنڈ اور سبکدوش ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی کویقینی بنانے کامطالبہ کیا ۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ملازم انجمنوںکے اتحاد EJCCکے چیئرمین اور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکے صدر اعجازاحمدخان نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں سرکاری ملازمین کو ابتک مقررہ اور منظور شدہ مہنگائی بھتہDAفراہم نہیں کیاگیاہے ،جو کہ ایک تشویشناک امر ہے ،کیونکہ مہنگائی کاسامنا کرنے کیلئے ہی حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کو مہنگائی بھتہ فراہم کیا جاتاہے ۔اعجاز احمدخان نے مزید کہاکہ گزشتہ تین ماہ سے زیادہ مدت سے سرکاری ملازمین کی جی پی فنڈ فائلیں سرکاری ٹریجریوںمیں دھول چاٹ رہی ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے ۔ سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے کہاکہ جی پی فنڈ ملازمین کااپنی جائز کمائی سے کٹا ہو اایک جائز حق ہے ،جو ملازمین بحالت مجبوری لیتے ہیں ،تاکہ گھریلو مشکلات کاسدباب کرسکیں ،زیرتعلیم بچوں بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کویقینی بناسکیں اور بعض اوقات ملازمین جی پی فنڈ کی رقم کوبچوں بچیوںکی شادی پرخرچ کرتے ہیں ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ دہائیوں تک انتظامیہ میں خدمات اور عوام کی خدمت کرنے کے بعد ملازمتوں سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی بھی طول پکڑرہی ہے ۔جسکے نتیجے میں ریٹائر ملازمین کو سخت مشکلات اور پریشانیوںکاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔EJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے مہنگائی بھتے کی واگزاری ،جی پی فنڈ کی ادائیگی اور ریٹائرملازمین کے واجبات کی واگزاری کو یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کریں ۔