مقامی مصنوعات کو ملک بھر میں بڑھاوامل رہا ہے:وزیر اعظم

مقامی مصنوعات کو ملک بھر میں بڑھاوامل رہا ہے:وزیر اعظم

ہماری دیہی معیشت کو امداد باہمی کے شعبے سے طاقت مل رہی ہے

سرینگر//وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈیری کی مختلف مصنوعات میں اختراعی طریقے اپنائے گئے ہیں۔ انہوں نے شہد کی پیداوار پر توجہ مرکوز کئے جانے پر بناسڈیری کی تعریف بھی کی۔وزیراعظم نے گجرات میں دیودر کے مقام پر بناس ڈیری سنکْل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ ملک کے نام وقف کئے اور کچھ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بناس ڈیری گذشتہ کئی برس کے دوران مقامی لوگوں خاص طور سے کسانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کاایک مرکز بن گئی ہے۔ گجرات کے بناس کانٹھا ضلعے میں دِیودر کے مقام پر بناس ڈیریسنکْل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کیبعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈیری کی مختلف مصنوعات میں اختراعی طریقے اپنائے گئے ہیں۔ انہوں نے شہد کی پیداوار پر توجہ مرکوز کئے جانے پر بناسڈیری کی تعریف بھی کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ اْن کی سرکار چھوٹے کسانوں کی بہبود کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہاں افتتاح اور قوم کے نام وقف کئے گئے مختلف جدید پلانٹس ہماری روایتی قوت کے ذریعے ایک مضبوط مستقبل تیار کرنے کی بہترین مثال ہیں۔انہوں نے کہ بناس ڈیری کی مختلف مصنوعات سے بینالاقوامی سطح پر ہماری مقامی مصنوعات کو لانچ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نیکہا کہ ہماری دیہی معیشت کو امداد باہمی کے شعبے سے طاقت مل رہی ہے جس سے آتمنربھر بھارت کے ہمارے عزم کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے بناس کانٹھاکے عوام کو ان کی جاں فشانی اور انتھک کام کرنے کے جذبے کے لئے انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اِس ضلعے نے نئی ٹیکنالوجی اختیار کر کے اور پانی کی بچت کر کیزراعت میں اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔ مودی نے اپنے سابقہ دورے کا بھی ذکر کیااور بناس ڈیری کی ترقی پر خوشی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے بناس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کوبھی قوم کے نام وقف کیا۔ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کسانوں کو زراعت اور مویشی پروریسے متعلق اہم سائنسی جانکاری فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ تقریباً 1700 گاؤں کے پانچ لاکھ سے زیادہ کسانوں کو جوڑے گا۔ جناب مودی نے پالنپور میں بناس ڈیری پلانٹ میں پنیر مصنوعات اور چھاچھ پاؤڈر تیار کرنے کی توسیع شدہسہولتوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔وزیراعظم نے Dama میں قائم کئے گئے آرگینک کھاد اور بایو گیس پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے 100 ٹن کی صلاحیت والے چارگوبر گیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، جنہیں رتن پور،بلدی،رادھنپور اور تھاور میں قائم کیا جائے گا۔گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، راجیہ سبھا ایم پی،سی آر پاٹل اور بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر چودھری نے بھی اس موقع پر خیالات کااظہار کیا۔