معروف شاعراحد زرگر کا دن منایا گیا

مصنف مشتاق برق اور گلوکار گلزار احمد گنائی ، احد زرگر میموریل ایوارڈ سے سرفراز

سرینگر / /سالانہ احد زرگر ڈے کی مناسبت سے مختلف مقامات پر تقریبات اہتمام کیا گیا جبکہ عبدالاحد زرگرکے مزار پر اجتماعی طور پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق سرینگر کے ناروارہ میں معروف صوفی شاعر عبدالاحد زرگر کا سالانہ دن کی مناسبت سے یادگاری تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پوری وادی کشمیر کے لوک فنکار آئے اور اس موقعہ پر ادب کی روشنی کے صوفی گیت اور کشمیر میں روحانی لمحے کی علامت پیش کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں بہت سے نامور مصنفین، دانشوروں، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے مشہور اراکین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ادب اور فنون کے دو نامور شراکت داروں کو سالانہ ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ جن میں معروف قلمکار ،ترجمہ کار اور مصنف مشتاق برق کو ان کی تحریروں اور صوفی شاعری کے تراجم کے اعتراف میں احد زرگر میموریل ایورڈ سے نوازا گیا جبکہ معروف اور ہردلعزیز گلو کار گلزار احمد گنائی کو لوک موسیقی میں ان کی فنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رفیق راز اور فاؤنڈیشن کے سرپرست خورشید زرگر نے ایوارڈز پیش کیے۔ تقریب کے دوران جہاں عبدالاحد زرگر کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔وہیں نامور اور ممتاز مقررین نے احد زرگر کی زندگی اور شاعری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔