بڈگام//بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میںایک شخص کو گرفتار کیا اور3ٹپر ضبط کئے۔پولیس اسٹیشن بڈگام نے چیکنگ کے دوران بالترتیب موہن پورہ کراسنگ، ریشی پورہ ریلوے پل اور بٹھار کراسنگ پر غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی مٹی سے لدے3ٹپروں کو روک کر قبضے میں لے لیا اور ایک ٹپر کے ڈرائیور کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا تاہم 2ملزمان ڈرائیور اپنے ٹپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ہلال احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکن پیمس بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ تھانہ پولیس بڈگام نے اس سلسلے میں، مقدمہ ایف آئی آر نمبرات157،158اور159/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا اور تحقیقات شروع کی گئی ۔غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے متعلقہ پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 80 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
اننت ناگ میں حب الوطنی اور جوش و جذبے کے ساتھ80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے 80واں یوم آزادی منایا
سیّد شکیل شان کو شاندار کارکردگی او رکثیر الجہتی خدمات کے اعتراف میں ’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوک بھون میں قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ’بلیدان سمبھ ‘ پر گل دائرے چڑھائے
جاوید رانا نے پونچھ میں قومی پرچم لہرایا
وزیر ستیش شرما نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا
ناصر اسلم وانی نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ڈِی پی ایل کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا او رسلامی لی










