رام بن//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فارو ق خان نے کنسٹرکشن ورکرس یونین کے وفد سے بات چیت کی جس کی قیادت اس کے صدر کر رہے تھے۔وفد نے مشیر فاروق خان کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور اُنہیںلیبر قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔اُنہوں نے مشیر موصوف کو جموں۔ سر ی نگر نیشنل ہائی وے ( این ایچ۔44) اور اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ۔ ریلوے لائن پروجیکٹ کو چار گلیاروں والے کاموں کو اَنجام دینے میں رعایتی کمپنیوں کی طرف سے مصروف تعمیراتی کارکنوں کو فوائد سے انکار کے بارے میں بھی بتایا ۔مشیر فاروق خان نے کنسٹرکشن ورکروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل لیبر کمشنر ( سینٹرل ) جموں اور پرویڈنٹ فنڈ کمشنر جموں وکشمیر کو ہدایت دی کہ وہ تمام مرکزی پروجیکٹوں پر لاگو کرنے والے لیبر قوانین کے سختی سے نافذکرنے کے لئے ضروری اِقدامات کریں۔ جموںوکشمیر میں بالخصوص کم سے کم اجرت ایکٹ ، بونس کی ادائیگی کا ایکٹ ، پراویڈنٹ فنڈ ایکٹ وغیرہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فارو ق خان نے کنسٹرکشن ورکرس یونین کی طرف سے اُٹھائیگئیدیگر مسائل کو بھی بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔










