وولر ونٹیج پارک بانڈی پورہ کا بھی دورہ کیااور آبی سیاحت کو فروغ دینے پر دیا زور
بانڈی پورہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے سکاسٹ کشمیر اِز مرگ گریز کے مائونٹین ایگر ی کلچرل ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن سٹیشن( ایم اے آر اینڈ اِی ایس) کا دورہ کیا۔ اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر احمد وانی اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔سٹیشن کے سائنٹسٹ اِنچارج ڈاکٹر بلال احمد بٹ اوردیگر سائنسدانوں نے ان کا اِستقبال کیا۔مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے سٹیشن کے سائنسدانوں سے تبادلہ خیال کیا اور سٹیشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق اور توسیعی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ دوران بات چیت مشیر موصوف کو جانکاری دی گئی کہ سکاسٹ کشمیر کے تحت وادیٔ گریز کے لئے ایک علحٰیدہ کرشی وِگیان کیندر قائم کیا گیا ہے اور انہیں وادی کے لئے مرکز کے وژن اور مشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔مشیر موصوف نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ وادیٔ گریز کے لئے ضرورت پر مبنی ، مسئلہ پر مبنی اور مقام کی مخصوص تحقیق اور توسیعی سرگرمیاں اَنجام دیں اور وادی کی ورثہ فصلوں کے احیاء کے لئے کام کریں جن میں کالا زیرہ ، بک گندم اور گریز مقامی مٹر شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے سٹیشن کے دورے کے دوران ڈین پروفیسر سجاد احمد گنگو ،سائنسدانوں ڈاکٹر اشتیاق احمد، ڈاکٹر طاہر احمد اور فیکلٹی آف فارسٹری ، سکاسٹ کشمیر کے طلباء سے استفساری گفتگو کی جو وادیٔ گریز کے تین روزہ دیہی ریسرچ کے دورے پر ہیں۔بعد میں مشیر موصوف نے وولر ونٹیج پارک بانڈی پورہ کا بھی دورہ کیا تاکہ دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ وولر میں سیاحت اور آبی کھیلوں کی کافی صلاحیت موجود ہے اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ سیاحت اور آبی کھیلوں کے فروغ کے لئے ضروری اِقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد اور سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس محمد زاہد بھی تھے۔










