مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ

نئی دہلی//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نےلارنس روڈ پر جموںوکشمیر ایگر اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ( جے کے اے آئی ڈی سی ایل) کے کولڈ سٹور پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو 1,024.34لاکھ کی لاگت سے قائم کئے جانے والے 4,400میٹرک ٹن کولڈ سٹور پروجیکٹ کی توسیع اور جدید کاری کے بارے میں بتایا گیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر سے باغبانی کی پیداوار کی مارکیٹ ڈیولپمنٹ کے لئے اِضافی کولڈ رومز کی صورتحال کا بھی کا معائینہ کیاجو1986.57 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پروجیکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے منصوبے کی جگہ پر کام کی رفتار اور معیار پر اطمینا ن کا اِظہا رکیا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارنس روڈ پر کولڈ سٹور پروجیکٹ کا مقصد پھلوں اور سبزیوں جیسی زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور محفوظ کرنے کے لئے ایک جدید اور مؤثر بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس پروجیکٹ سے جموںوکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کے کسانوں اور چھوٹے پیمانے پر فوڈ پروسسنگ کی صنعتوں کو اِنتہائی ضروری مدد فراہم کرنے کی اُمید ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہاکہ کولڈ سٹور پروجیکٹ ایک اہم اقدام ہے جو زراعت اور فوڈ پروسسنگ شعبے کو سپورٹ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کسانوں اور چھوٹے پیمانے پر فوڈ پروسسنگ کی صنعتوں کو جدید اور مؤثر ذخیرہ کرنے کی سہولیات تک رَسائی فراہم کرے گا جس سے وہ اَپنی پیداوار کو بہتر طریقے سے محفوظ اور مارکیٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جے کے اے آئی ڈی سی ایل کے موجودہ کولڈ سٹوراَپ گریڈ کرنے کی ضرور ت تھی تاکہ فصلوں کو موجودہ کولڈ سٹور میں ذخیرہ کیا جاسکے ۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کو جموں وکشمیر کی سٹرابیری ، آڑو ، بیر ، چیری ایپل وغیرہ اور دیگر زرعی مصنوعات کو جموں وکشمیر سے باہر کنزیومرمارکیٹ کے قریب ذخیرہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ اِس طرح کسانوں کو اَپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرنے ور مناسب وقت پر پیداوار فروخت کرنے میں مدد ملے گی ۔