مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے’ سٹیٹ اَربن ڈیولپمنٹ ایجنسی‘کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں ’سٹیٹ اَربن ڈیولپمنٹ ایجنسی ( ایس یو ڈی اے) ‘ کے کام کاج او رکارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ پرشانت گوئیل ، ڈئاریکٹر اَربن لوکل باڈیز کشمیر ، ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز جموں ، ڈائریکٹر فائنانس مکانات و شہری ترقی محکمہ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے دین دَیال انتیو دیا یوجنا ۔ نیشنل اَربن لائیو لی ہڈس مشن ( ڈی اے وائی ۔این یو ایل ایم) سکیم اور اِس کے مختلف اجرأ جیسے سیلف ایمپلائمنٹ پروگرام ، شہری بے گھر اَفراد کے لئے شیلٹر ، سماجی موبائلزیشناور اِدارہ جاتی ترقی ، ایس ایچ جیز کی عمل آوری اور ایمپلائمنٹ سکل ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ(اِی ایس ٹی پی) کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا۔مشیرموصوف نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ سٹیٹ اَربن ڈیولپمنٹ ایجنسی ( ایس یو ڈی اے)کے اہداف کو مؤثر طریقے سے حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں او رایجنسیوں کے ساتھ مؤثر رابطے اور تعاون کریں۔ اُنہوں نے ایجنسی کے مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے ایس اِی پی ، سوشل موبلائزیشن اینڈ اِنسٹی ٹیویشنل ڈیولپمنٹ، ایس ایچ جیز اوراِی ایس ٹی پی اجزأ کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران سے مستفید ہونے والوں کے لئے مناسب فنڈنگ کے لئے زور دیا تاکہ وہ اَپنے اِدارے قائم کرسکیں اور کود کفیل بن سکیں ۔ اُنہوں نے ان سے مستفید ہونے والوں کی مناسب ہینڈ ہولڈنگ کے لئے کہا تاکہ وہ اُبھرتے ہوئے سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم سے اَچھی طرح واقف ہوں۔اُنہوں نے اَفسروں سے یہ بھی کہا کہ وہ مستفید ہونے والوں کو تربیت دینے کے لئے دوسرے محکموں یا اِداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اَپ گریڈ کیا جاسکے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دین دَیال انتیو دیا یوجنا ۔ نیشنل اَربن لائیو لی ہڈس مشن ( ڈی اے وائی ۔این یو ایل ایم) کے شہری بے گھر اَفراد کے لئے پناہ گاہکا جائزہ لیتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ شہری بے گھر اَفراد کی پناہ کے لئے بنائے گئے اَثاثوں کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں تمام نو تعمیر شہد شیلٹر ہوموں کو فوری طو رپر کام کرنے کاحکم صادر کیا۔اُنہوںنے اَفسروں سے مزید کہا کہ وہ شیلٹر ہوموں کے بارے میں ٹارگٹ گروپ میں بیداری پیدا کریں تاکہ وہ اِس سہولیت سے فائدہ اُٹھاسکیں۔مشیر موصوف نے اَفسران سے یہ بھی کہا کہ وہ بے گھر لوگوں کی شناخت کے لئے جموںوکشمیر میں ایک سروے کریں اور محکمہ سماجی بہبود او ردیگر محکموں کو شامل کریں تاکہ بے گھر لوگوں کی شناخت کی جاسکے جو ان قائم کردہ سہولیات سے اِستفادہ کرسکیں۔دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو جانکاری دی گئی کہ جموں ، کپواڑہ ، رِیاسی او رکٹھوعہ اَضلاع میں شہری بے گھر اَفراد کے لئے پناہ گاہیں تعمیر کی گئی ہیں جن میں 100 اَفراد کی گنجائش ہے ۔ میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اِن شیلٹرہوموں میں رہنے والے بے گھر اَفراد کو کیٹرنگ کی خدمات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔