مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی ڈی سی کے 42ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ منعقد کی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات ترقی کار پوریشن ( جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی ڈی سی ) کے 42ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا ، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل صفائی کرمچاریز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن پربھات کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی ڈی سی الفت جبین ، محکمہ خزانہ کے نمائندے ، نیشنل شیڈ یولڈ کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، نیشنل ہینڈی کیپڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور بورڈ کے دیگر اَراکین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ کئی اہم ایجنڈا آئٹمز بشمول مالیاتی کارکردگی ، نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کار ،کارپوریشن کی مزید ترقی اور ترقی کے لئے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی پر توجہ دی گئی۔ بورڈ نے گذشتہ بورد آف ڈائریکٹر ز میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی ایکشن ٹیکن رِپورٹ پر بھی گہرائی سے غور و خوض کیا ۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی ڈی سی کا قیام پسماندہ طبقوں کی ترقی اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے ویژن کے ساتھ کیا گیا ہے جو اِن طبقوں کی بہترین کے لئے سرکاری سکیموں اور فلاحی پروگراموں کو عملانے میں اہم کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوں نے درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل او رپسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔مشیر موصوف نے میٹنگ میں کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِس مالی برس کے دوران زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کارپوریشن کی جانب سے نافذ کردہ سکیموں سے فائدہ اُٹھاسکیں۔اُنہوں نے نادہندگان سے قرضوں کی وصولی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے پر بھی زور دیا۔