جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بیساکھی کے موقعہ پر جموںوکشمیرکے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے کہا کہ یہ موقعہ شمالی ہندوستان میں فصل کٹائی کے موسم کے آغاز کی علامت ہے۔مشیر موصوف نے کہا کہ بیساکھی تہوار کا جشن ہمارے ملک کی شاندار تکثیری روایات کی روح کی علامت ہے۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔










