مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایس کے سٹیڈیم سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ایس کے سٹیڈیم میں 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا۔ اُنہوں نے پریڈ کا بھی معائینہ کیا اور جے کے پی ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جے کے اے پی ، ایس ایس بی ، آئی ٹی بی پی ، آئی آر پی ، خواتین کے دستے ، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور این سی سی کے دستوں سے سلامی لی۔اِس موقعہ پر مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے لوگوں ، آرمڈ فورسز ، نیم فوجی دستوں ، مرکزی اور ریاستی سطح کی پولیس فورسز کے اَرکان کو ہماری قوم کی سلامتی اور سا لمیت کو برقرار رکھنے میں ان کے تعاون کے لئے مبارک باد پیش کی۔مشیر موصوف نے اَپنے خطاب میں کہا کہ 26؍ جنوری 1950 ء کو جمہوریہ کا قیام آزادی کے بعد ہمارے عوام کے خوابوں کی تعبیر کی طرف ہمارے مارچ کا پہلا سنگ میل تھا۔اُنہوں نے کہا،’’ آئین نے ان اہداف ، نظریات اور اقدار کا اِظہار کیا جنہوں نے ہماری آزادی کی جدوجہد کی رہنمائی کی اور نظم و نسق کے ڈھانچے کی بنیاد رکھی اور تمام شہریوں کو محفوظ بنانے ، انصاف ، آزادی اور مساوات کے ساتھ ساتھ وقار کا بھی عہد کیا۔‘‘مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں وکشمیر میں جاری ترقیاتی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے جموںوکشمیر ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے ، ایک ایسی صبح جو خوشحالی او رترقی کی عکاسی کرتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ہندوستانی ریاستوں میں کامیابی کی تازہ ترین داستان رقم کر رہا ہے ۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت ایک مضبوط جموںوکشمیر کی تعمیر کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے موجودہ اِنتظامیہ کی کچھ نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحت شعبہ گزشتہ چند برسوں سے تیزی سے ترقی کر رہے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایل جی کی زیر قیادت اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر یوٹی میںہیلتھ کیئر کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کے لئے کچھ نئے اَقدامات کئے ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو بہترین اور جدید طبی خدمات فراہم کی جائیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر یوٹی میں گزشتہ ایک برس میںبچوں کی اموات کی شرح میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے اور ایک ہی برس میں 20 سے 17 تک 3 پوائنٹ کی کمی درج کی گئی ہے جو قومی اوسط سے کہیں زیادہ بہتر 28پرہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 4000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کی لاگت سے دو نئے ایمزصوبہ جموں اور صوبہ کشمیر میں ایک ایک تعمیر ہو رہے ہیں۔مشیرموصوف کہا کہ جموں وکشمیر بنیادی طور پر ایک زرعی معیشت ہے جس کی 70فیصد آبادی کا اَنحصار زرعی سرگرمیوں پر ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کی ترقی کسانوں کی ترقی سے براہ راست وابستہ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح جموںوکشمیر یوٹی میں زرعی شعبے کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے کسان مختلف کسان مرکوز اقدامات جیسے پی ایم ۔ کسان ، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، سوئیل ہیلتھ کارد ، جن دھن یوجنا او رکسان کریڈٹ کارڈوں کا مناسب فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت 43000 کسانوں کا احاطہ کرتے ہوئے 55.94 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مشیر موصوف نے دیگر کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر میں سڑک اور ٹنل کے بنیادی ڈھانچے پر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کے جارہے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر جو کبھی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا( پی ایم جی ایس وائی ) کی عمل آوری میں 10 ویں یا 11ویں نمبر پر تھا ، نے ملک میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سال2018 ء تک ہر سال اوسطاً 1,500 سے 1,600 کلومیٹر طویل سڑک بنائی جاتی تھی۔ یہ اب دوگنی سے بڑھ کر 3,200 کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ اِسی طرح تقریباً 2200 سے 2300 کلومیٹر سڑک کی لمبائی ہر سال میکڈمائز کی جاتی تھی جو کہ 2021-22 ء کے دوران دوگنی سے بھی بڑھ کر 7,610 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے اور اس مالی برس کے اِختتام تک ریکارڈ 8000 کلومیٹر سڑک کی میکڈمائزیشن کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے تیز رفتار صنعتی ترقی پر بات کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی اِنتظامیہ نے صنعتی شعبے میں بھی کچھ اصلاحی اقدامات کئے ہیں اورکارخانہ داروںکے لئے کاروبار کے قیام کے دوران سرمایہ کاروں کے لئے تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کی خاطر مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ جے اینڈ کے سنگل وِنڈو (صنعتی سرمایہ کاری اور کاروباری سہولیت) ایکٹ 2018 ء کو فعال کیا گیا ہے۔ سنگل ونڈو پورٹل ایک سرمایہ کار کے لئے رابطے کا واحدنقطہ ہے جس سے کاروبار کے قیام کی سہولیت فراہم کی جا سکتی ہے۔زائد اَز 166 خدمات آن لائن کی گئیں اور سنگل وِنڈو پورٹل پر دستیاب ہیں۔مشیرموصوف نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے کئی دیگر اصلاحی اقدامات بھی شروع کی گئی ہیں اور اب تک جموں و کشمیر کو 66,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیںجس میں 2.93 لاکھ سے زیادہ کی براہ راست روزگار کی صلاحیت ہے۔ مقامی کے علاوہغیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے خطے میں نمایاں دلچسپی دکھائی گئی ہے اور حال ہی میں اس خطے میں سرمایہ کاری کے لئے حکومت دبئی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مشیر نے کہا کہ موجودہ ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اس عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کی گئی ہیں۔ جموںوکشمیر یوٹی میں تمام پنچایتوں اور اربن لوکل باڈیز کا احاطہ کرتے ہوئے 4,500 یوتھ کلب قائم کئے گئے ہیں جن سے 63,000 نوجوانوں کو جوڑا گیا ہے۔ 4000 پنچایتوں میں کھیل کے میدان بنائے گئے ہیں۔‘‘مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے یوٹی حکومت کے کچھ قابل ذِکر ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر یوٹی نے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف بڑی پیش رفت کی ہے اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مشن موڈ میں ’’ ڈیجیٹل جموںوکشمیر ‘‘ پروگرام شروع کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں ’’ زیرو ٹالرنس ٹو کورپشن‘‘ حکمرانی رکھنے کے عزم سے اِی ۔ اُنّت پورٹل شروع کیا گیا ہے جس سے تمام جی2 سی خدمات سرکاری دفاتر کا دورہ کئے بغیر دہلیز پر آن لائن ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس پورٹل کو جولائی 2022 ء میں 33 خدمات کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور اس پورٹل پر اس وقت مختلف محکموں کی 133 خدمات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔مشیرموصوف نے یوم جمہوریہ کے خطاب میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کامیابیوں جیسے’’آپ کی زمین آپکی نگرانی‘، محکمہ سیاحت، محکمہ سماجی بہبود اور بیمز،امپاورمنٹ پورٹل، اِی۔ آفس جیسے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔اس موقعہ پر مشیرموصوف نے جموں و کشمیر پولیس، مرکزی نیم فوجی دستوں اور ہماری فوج کے بہادر سپاہیوں کی بھی تعریف کی، جو ہماری قوم کی سا لمیت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی قربانیاں پیش کرتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ملک کے شہری پُرامن اور محفوظ زندگی گزاریں۔ اس موقعہ پر جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے فنکاروں کی طرف سے روایتی روف، بانڈہ پا￿تھ￿ر اور دمبال￿ کی شکل میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ بیسٹ مارچ پاسٹ اور بہترین ثقافتی پروگرام کے فاتحین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقعہ پر بہترین مصوری، بہترین مضمون اور بہترین سمینار کی کیٹیگریز میں آن لائن مقابلے جیتنے والوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔اس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید احمد متو،صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے، ا ے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار،ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز ، ، ڈی سی سری نگر، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران ، مختلف محکموں کے سربراہان ، سرکاری اَفسران اور بڑی تعداد میں لوگ اور طلباء موجود تھے۔