جموںوکشمیر سرمایہ کاری کیلئے اُبھرتے ہوئے خطے کے طور پر اُبھر رہا ہے اورنئے کاروبار قائم کررہاہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہا کہ جموں و کشمیر اَمن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سرمایہ کاری اورنئے کاروباری اِداروں کے قیام کے لئے اُبھرتے ہوئے خطے کے طورپر اُبھر رہا ہے۔ اِن باتوں کا اِظہار مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سیںٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں اِنڈیا کولڈ چکین کنکلیو ۔ ہمالین چپٹر سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ محکمہ زراعت اور بہود کساناں اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) نے اپنی نوعیت کا پہلا کنکلیو نیشنل سینٹر فار کولڈ چین ڈیولپمنٹ (این سی سی ڈی) کے اشتراک سے’ نالیج پارٹنر اور تھنک ٹینک‘ کے طور پر منعقد کیا تھا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری (باغبانی) محکمہ زراعت اوربہبودِ کساناں پریا رنجن ورما، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول ، سی او او، این سی سی ڈی چیئرمین پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔جموں و کشمیر فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل پروسسنگ اینڈ اِنٹگریٹیڈ کولڈ چین ایسوسی ایشن (جے کے آئی پی سی سی اے) کے نمائندوں، کولڈ سٹوریج ایسوسی ایشنوں، زرعی ماہرین اور سائنسدانوں، فروٹ گروئورس، اَنٹرپرینیوروں اور زرعی صنعت کاروں کے نمائندوں نے بھی کنکلیومیں شرکت کی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنکلیو جموںوکشمیر کے مقامی کاروباریوں کے لئے کولڈ چین اِنڈسٹری میںسرما یہ کاری کرنے اور فروغ دینے کے لئے ایک فعال پلیٹ فارم بنائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم جموںوکشمیر کے کاروباریوں کے لئے جدید ترین کولڈ چین ٹیکنالوجیوں اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ منسلک ہونے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کا یک منفرد موقعہ ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس کنکلیو سے کولڈ چین اِنڈسٹری میں بہت زیادہ اِضافہ ہوگا اور باغبانی ، زراعت اور دیگر متعلقہ شعبوں کی ترقی میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں جاری ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ میں نمایاں بہتری آئی ہے کیوں کہ اِختراعی ڈیجیٹل ذرائع سے جوابدہی اور شفافیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 15 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ کیا گیا ہے جس سے مصنوعات میں بہت زیادہ ویلیو ایڈیشن ہوگا اور دُنیا بھر میں ان کی رسائی میں اِضافہ ہوگا۔مشیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ جامع زرعی ترقی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) اگلے پانچ برسوںمیں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کر ے گا۔راجیو رائے بھٹناگر نے مزید کہا کہ ہمارا ملک جلد ہی دُنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جارہا ہے او رہمیں مسابقتی ہونے کی ضرورت ہے ،اَپنے وسائل کو معیار کے ساتھ بہتر بنانا ہے تاکہ ہم ہدف سے پہلے اِس ہدف کو حاصل کرسکیں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے کیوں کہ جموںوکشمیر کے صنعت کاروں او رفروٹ گروئورس کو کولڈ چین اِنڈسٹری کی بے پناہ صلاحیتوںکو تلاش کرنے اور اِس شعبے کے اَندر قابل قدر روابط کو فروغ دینے کے مواقع حاصل ہوں گے۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ ہائی ڈینسٹی ایگری کلچر سکیم کے آغاز سے اگلے تین سے چاربرسوں میں سیب کی پیداوار دوگنی ہو جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ َون ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے تحت جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع نے اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں برآمد کرنا شروع کیاہے جس سے ان مقامات کی اِقتصادی خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹرارون کمار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند برسوں سے بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اور’’ ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ میں ملک میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہو رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل جے اینڈ کے کا خواب پورا ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر نے ڈیجیٹل موڈ سے خدمات فراہم کرنے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے کیونکہ یہاں آن لائن موڈ سے 1,033 خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔چیف سیکرٹری نے اِس بات پر زو ردیا کہ ڈیجیٹل جموںوکشمیر نے حکومت اور دفاتر سے اقتدار عام لوگوں کو منتقل کیا ہے۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نے کہا کہ حکومت ، اکیڈیمی ، اِنڈسٹری اور شراکت داروں کے درمیان یہ اِنٹرفیس میٹنگ یہاں کی کولڈ چین اِنڈسٹری کو فروغ دے گی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پورے جموںوکشمیر میں مشاورت کا کلچر قائم کیا ہے جس سے یہاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ یہاں تبدیلیاں لائی ہیں۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر، سی او او، این سی سی ڈی، صدر جے کے آئی پی سی سی اے اور چیئرمین پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر نے بھی خطاب کیا۔دوران کنکلیو کئی تکنیکی سیشن بھی منعقد ہوئے جن میں ماہرین اور شراکت داروں نے جموںوکشمیر میں وولڈ چین اِنڈسٹری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔










