مشیر راجیورائے بھٹناگر نے ہولی کے موقعہ لوگوں کو مبارک باد دی

جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اَپنے پیغام میں مشیر بھٹناگر نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہمیں ہمارے کثیر ثقافتی معاشرے اور تنوع کے متحرک رنگوں کی یاد دلاتا ہے اور یہ ساتھی شہریوں کے درمیان نئے بندھن اور ہمدردی کے جذبات پیدا کرنے کا ایک موقعہ ہے۔مشیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ یہ تہوار ہمارے ملک کے اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کی علامت ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے پورے جموں و کشمیر کے اَمن، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا کی۔