مشیر بھٹناگر نے جی ایچ ایس گنیش پورہ پہلگام کا اچانک معائینہ کیا ، اس کے مجموعی کام کاج کا جائیزہ لیا

مشیر بھٹناگر نے جی ایچ ایس گنیش پورہ پہلگام کا اچانک معائینہ کیا ، اس کے مجموعی کام کاج کا جائیزہ لیا

پہلگام//لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ ہائی اسکول ( جی ایچ ایس ) گنیش پورہ کا اچانک معائینہ کیا اور ادارے کے مجموعی کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران مشیر نے اسکول کے احاطے کا تفصیلی معائینہ کیا اور ساتھ ہی ادارے کی نئی عمارت میں جاری کاموں پر پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے اسکول کے اپریشنز کا جائیزہ لیا اور اساتذہ اور طلباء دونوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کی ۔ قائم مقام ہیڈ ماسٹر اور ادارے کے عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ان کی حاضری چیک کی ، مشیر نے ان سے کہا کہ وہ تدریس کیلئے جدید طریقے استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیکھنے کے نتائج حاصل ہوں ۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ این ای پی 2020 کے رہنما خطوط پر عمل کریں کیونکہ اس کی رسائی ، مساوات ، معیار ، استطاعت اور جوابدہی فراہم کر کے ہمارے ملک کے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی بنیاد تشکیل ہوتی ہے ۔ مشیر بھٹناگر نے دورے کے دوران طلباء سے بات چیت کی اور ان کے سیکھنے کے نتائج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنے خوابوں اور خواہشات کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم رہیں ۔ اسکولوں کے احاطے کا معائینہ کرتے ہوئے اسکول کے بنیادی ڈھانچے ، تعلیمی مواد اور انتظامی عمل کا ایک جامع جائیزہ لیا ۔ انہوں نے طلباء کو دستیاب سہولیات کا نوٹس لیا اور یقین دلایا کہ کمیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔ انہوں نے ادارے کو مڈ ڈے میل کچن کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ صفائی ستگرائی پر عمل کریں اور بچوں کی مجموعی صحت کیلئے کھانے کی غذائی خصوصیات کو برقرار رکھیں ۔ نئی عمارت میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں مشیر نے عمل آوری ایجنسی کو بروقت کام مکمل کرنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے طلباء کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہر قسم کی کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ کھیل کے میدان قائم کرنے کو بھی کہا ۔