مشیر بھٹناگر نے جموں میں پرمود جین کی کتاب ’ لاک ڈاؤن اور دیگر نظمیں ‘ ریلیزکی

مشیر بھٹناگر نے جموں میں پرمود جین کی کتاب ’ لاک ڈاؤن اور دیگر نظمیں ‘ ریلیزکی

جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر مسٹر راجیو رائے بھٹناگر نے کلچرل اکیڈمی کے کے سہیگل ہال میں جموں و کشمیر کے سابق آئی اے ایس افسر شری پرمود جین کی تصنیف کردہ نظموں کا مجموعہ ’ لاک ڈاؤن اور دیگر نظمیں ‘ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراء کیا ۔ ریاستی الیکشن کمشنر بی آر شرما ، سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز ( جے کے اے سی ایل ) بھرت سنگھ منہاس ، ماہرین تعلیم ، ادبی شخصیات ، طلباء کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مصنف کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ یہ منفرد شعری مجموعہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کی گہری تفہیم پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنف نے لاک ڈاؤن کے دوران وقت کا مناسب استعمال کیا ہے اور اسے اس خوبصورت شاعرانہ کام میں تیار کیا ہے ۔ اس موقع پر مشیر نے مصنف کو اس کام پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کی شاندار کتابوں سے ہمیں محظوظ کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی آر شرما نے کہا کہ یہ کتاب ان تجربات کی شاعرانہ عکاسی ہے جن کا سامنا ہم سب کو کووڈ وبائی مرض میں تنہائی کے دوران ہوا ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف پرمود جین نے کہا کہ یہ موقع ان کی زندگی کا ایک اہم واقعہ ہے کیونکہ آج ان کی زندگی کا ایک مقصد حاصل کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کتاب کے کچھ اشعار بھی پڑھے ۔ سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مصنفین کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کلچرل اکیڈمی کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔