مشن یوتھ کو جموں وکشمیر میں عوامی خدمت اور نوجوانوں کی مصروفیت میں نمایاں شراکت کیلئے وزیر اعظم کا ایوارڈ ملا

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اورسی اِی او ڈاکٹر شاہد چودھری نے ایوارڈ حاصل کیا

نئی دہلی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی ذہنی کاوشوںکی بدولت اورحکومت جموںوکشمیر کے اہم بین شعبہ جاتی اقدام ’’ مشن یوتھ ‘‘ نوجوانوں کو بااِختیا ر بنانے کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ پروگرام نے گزشتہ دو برسوں میںحصولیابیوں کی بنیاد پر اعلیٰ ترین سول سروسز ایوارڈز میں جگہ بنائی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں منعقدہ سول سروسز ڈے کے موقعہ پر چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا اورسی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کے ہمراہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کا پرائم منسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر اِقبال چودھری نے قبل ازیں کابینہ سیکرٹری راجیو گوبا کی سربراہی میں بااختیار کمیٹی کے سامنے پرزنٹیشن دی جس کے نتیجے میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کثیر مرحلہ وار تشخیص اور اِنتخاب کے عمل میں مشن یوتھ کا اِنتخاب ہوا۔مشن یوتھ نے انوویشن ( سٹیٹ ) کے زمرے میں تمام ریاستوں اور یوٹیز سے 600 سے زیادہ نامزدگی میں سرفہرست مقام حاصل کیاجبکہ دوسری پوزیشن گجرات گورنمنٹ کے سٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن ( ایس او ٹی ٹی او) نے حاصل کیا۔ مشن یوتھ کو جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے اختراعات کے لئے منتخب کیا گیا تھا جس میں تعلیم ، ہنرمندی ، کوچنگ ، رضاکارانہ اور اِنتہائی شفاف اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لئے ٹیکنالوجی کا مؤثر اِستعمال شامل تھا۔ سکیموں کے تحت 61,000 سے زیادہ نوجوانوں نے فائدہ اُٹھایا اور مشن یوتھ نے گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 5لاکھ نوجوانوں کو ملک میں اِس طرح کی کسی بھی پہل کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔اِس ایوارڈ میں مشن یوتھ کے لئے 20لاکھ روپے کا خصوصی نقد اَنعام ، سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کے حق میں ایک سکرول اور توصیفی سند دیا گیا جوپی ایم اے سکیم کے رہنما خطوط کے طور پر محکمہ عملہ اور تربیت کی طرف سے آفیسرکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے درج ہے۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس موقعہ کو جموںوکشمیر یوٹی بالخصوص نوجوانوں کے لئے اہم قرار دیا ۔اُنہوں نے سی اِی او یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری، اُن کی ٹیم کو شاندار کارکردگی اور شراکت کے لئے سراہا جس کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں کے قلیل عرصے میں ایسا نادر کا ر نامہ اَنجا م پایا۔اُنہوں نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے ہر قدم اُٹھانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور متعدد بامعنی اقدامات کئے ہیں۔سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے اِنتہائی مثبت ردِّ عمل، محکموں اور بالخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر وں کی جانب سے اِس سکیم کو زمینی سطح پر کا میاب بنانے کے لئے سرگرم اقدامات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مشن یوتھ کو اعلیٰ اِنتظامی اور پبلک پالیسی سکولوں کے کورسوں میں شامل کرنے کے لئے ہارورڈ بزنس سکول کے تعاون سے کپسٹی بلڈنگ کمیشن آف اِنڈیا نے ایک منفرد کیس سٹیڈی کے طور پر اُٹھایا ہے۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا مشن یوتھ کی قیادت، شراکت دارکمپنیوں اور آرگنائزیشنوں کو جموںوکشمیر لانے کے لئے ذاتی کوششوں کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے او ایس ڈیز اور ڈی ڈی مشن یوتھ کے علاوہ اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سربراہان کی طرف سے اَدا کئے گئے مؤثر کردار ، مکمل اِنتظامی نگرانی اور تعاون کے لئے چیف سیکرٹری کا شکر یہ اَدا کیا۔ اعزازی نامہ خصوصی اقدامات جیسے یوتھ پورٹل اور اَپنی مرضی کے مطابق لائیولی ہڈ سے منسلک سکیموںممکن اور تیجسوینی کی طرح تعلیمی تعاون جیسے پرواز، یوتھ کلب اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کی سربراہی میں ضلعی سطح کی ٹاسک فورس کی تاثر مشن یوتھ کی بہت سی منفرد خصوصیات ہیں جو جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے ایک دیرپا اور مؤثر پلیٹ فارم کی طرف لے جاتی ہیں۔پی ایم ایوارڈ کے لئے انوویشن ( سٹیٹ ) کے زُمرے کے تحت دئیے گئے مشن یوتھ نوجوانوں کے لئے 15؍ سے زیادہ سکیمیں شروع کی ہیں جن میں ممکن تیجسوینی ، خواتین کے لئے پرواز ( گریجویٹ)، یو پی ایس سی کوچنگ ، پرواز (XII) :این اِی اِی ٹی ، جے اِی اِی کوچنگ ، رائز ٹو گیدر، ٹورسٹ وِلیج ، سکیم سپرنگ، اَنٹرپرینیور شپ ، پروت ساہان ایل جی سپر۔75( بوائز اینڈ گرلز)، ایل جی رولنگ ٹرافی اِن سپورٹس، نوو اِنڈیا لَو ۔اِنڈیا۔بھارت درشن سکل ڈیولپمنٹ کورسز سکیم ، یوتھ انوویشن ، سکیم ساہایتا ، یوتھ ڈِس ایبلٹیز، پریشانی میں مبتلا نوجوانوں کے لئے سکیم، سائیکو ۔ سوشل کونسلنگ اور حوصلہ وغیرہ شامل ہیں۔