ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے عوامی خدمت میں داخل ہونے سے پہلے ملازمت کے کثیر جہتی تقاضوں کو سمجھنے پر زور دیا
سری نگر//مشن یوتھ جموںوکشمیر نے سری نگر میں ’’ پرواز سکیم ‘‘ کے تحت زیر تربیت حاصل کرنے والے اُمید واروں کے لئے ایک روزہ ’’ اِستفساری سیشن اور کیرئیر رہنمائی پروگرام ‘‘ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری قبائلی اَمور اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری مہمان خصوصی تھے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سی سی پی سی کشمیر یونیورسٹی پروفیسر اسحاق احمد گیر اور مشن یوتھ جموںوکشمیرکے اَفسران سجاد احمد ( سی اِی او)ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی اینڈ ایم ) محمد مقبول ،او ایس ڈیزتابش سلیم اور ڈاکٹر مرتضیٰ رشید اور ڈومین ماہرین موجود تھے۔اِس تقریب کا مقصد ’’ پرواز سکیم ‘‘ کے تحت منتخب ہونے والے اُمید واروں کو براہِ راست بات چیت اور سوال و جواب سے فیڈبیک سیشن کے ذریعے بیداری فراہم کرنا تھا۔ اِس تقریب میں تقریباً 400 اُمیدواروں نے شرکت کی جو اِس وقت مشن یوتھ کے کوچنگ اداروں کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ شامل مختلف اِداروں میں کوچنگ کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر سربراہ سی سی پی سی کشمیر یونیورسٹی پروفیسر اِسحاق احمد گیر نے کیرئیر رہنمائی کے اہم موضوع پر بات کی ۔اُنہوں نے اِن اِمتحانات میں اَچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے آئی اے ایس اور جے کے اے ایس جیسے اِنتہائی مسابقتی اِمتحانات کی اہمیت پر زور دیا۔پروگرام کی سب سے اہم تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کے ساتھ اُمید واروں کا براہ راست وَن ٹو وَن سیشن تھا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اِستفساری سیشن کے دوران اُمید واروں کی توقعات اور ان کی خواہشات پر توجہ مرکوز کی جو اُمید واروں سے سوالات کی صورت میں لی گئیں۔اُمید واروں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ اَپنے آپ کو سرکاری ملازمین کے کردار، ذمہ داریوں اور توقعات سے کیسے جوڑتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے عوامی خدمت میں داخل ہونے سے پہلے ملازمت کی کثیر جہتی ضروریات کو سمجھے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے طلباء کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ کھلے ذہن میں رہیں، اَپنی خوبیوں اور کمزوریوں کو ذہن میں رکھیں اور ان مسابقتی اِمتحانات کی تیاری کے دوران ریوڈ ذہنیت سے بچیں۔مزید برآں ، ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے پہلے دِن سے ہی بیک اَپ کیرئیر پلان رکھنے کی اہمیت پرزور دیا ۔ اُنہوں نے اُمیدواروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے مسابقتی اِمتحانات میں کامیاب نہ ہونے پر مایوس نہ ہوں بلکہ اس تجربے کو سیکھنے کے موقعہ کے طور پر بہتر اَفراد اور شہری بننے کے لئے استعمال کریں۔ اُنہوں نے سول سروس کے ان اِمتحانات میں کامیابی کے حصول میں ٹائم مینجمنٹ کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اَپنی خوبیوں اور کمزوریوں کے بارے میں بہتر بصیرت حاصل کرنے کے لئے شخصیت کا اِمتحان لینے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے کیریئر کے اِنتخاب اور اہداف کی تصدیق میں مدد مل سکتی ہے۔اُنہوںنے مختصر اور درست جوابات لکھنے کی اہمیت کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا، مقررہ الفاظ کی حد کے اندر رہتے ہوئے مؤثر طریقے سے وقت کا انتظام کرتے ہوئے خیالات کو مؤثر طریقے سے پہنچایا۔سی ای او مشن یوتھ نے اُمیدواروں کو مزید مشورہ دیا کہ وہ صحیح مطالعاتی مواد کا اِنتخاب کریں کیونکہ یہ ان کی سمجھ اور معلومات کی برقراری کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پڑھائی میں معیاری وقت لگانے اورکسی کو اَپنی دلچسپی کی اضافی نصابی سرگرمیوں میں بھی کچھ وقت نکالنا چاہیے تاکہ وہ اپنے دماغ اور جسم کو سکون پہنچائے۔ اِستفساری سیشنوں کے دوران طلباء نے حصہ لیا اور جاری ’’پرواز سکیم‘‘ کے بارے میں تاثرات فراہم کئے۔ اُنہوں نے اس طرح کی سکیم کو عملانے کے لئے حکومت جموں و کشمیرکا بھی شکریہ اَدا کیا جس سے خطے کے ہزاروں نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اُنہوں نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے اور اُنہیں اَپنے مقاصد کے حصول اور خواہشات کو پورا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔










