مشن ڈائریکٹر نے جموں ضلع میں جل جیون مشن کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ضلع بھر میں جل جیون مشن کے تحت عملائے جارہے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں چیف اِنجینئر جل شکتی ( پی ایچ اِی )محکمہ جموں ہمیش منچندا ، ایس اِی ہائیڈرولک سرکل جموں وویک کوہلی، ایس اِی میکنیکل دیہی پی ایچ اِی سر کل جموں بودھ راج،تکنیکی ایڈ وائزر گر چرن سنگھ ، ضلع جموں کے مختلف ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کے ساتھ اے اِی اِی ، جل جیون مشن اور ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ( ڈی پی ایم یو ) ٹیم کے کنسلٹنٹ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں گھرانوں کی کوریج ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، مالیاتی پیش رفت اور کمیونٹی کی شرکت جیسے مختلف پہلوئوں پر غور وخوض کیا گیا ۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ڈسٹرکٹ ایکشن پلان ( ڈی اے پی )کے تحت 1,282.60 کروڑ کی لاگت سے ضلع میں 272 واٹر سپلائی سکیمیں منظور کی گئی ہیں جن میں 736 کام شامل ہیں اور ان میں سے اَب تک 670 کام الاٹ ہو چکے ہیں۔ میٹنگ میںیہ بھی بتایا گیا کہ اِس پروگرام کے تحت ضلع جموں کے 728 دیہات کا احاطہ کیا جائے گا اور 1,78,436 دیہی گھرانوں کا بلا تعطل پورٹیبل پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے فنکشنل ہائوس ہولڈ ٹیپ کنکشن ( ایف ایچ ٹی سی ) فراہم کیا جائے گا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ پینے کے پانی کے معیار کی نگرانی کے لئے جموں ضلع میں ایک سٹیٹ لیبارٹری اور چھ سب ڈویژنل لیبارٹریاں قائم گئی ہیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف پنچایتوں اور پانی سمیتیوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس تقسیم کی گئی ہیں ۔ اِس کے علاوہ ضلع بھر میں 429 خواتین کو پانی کے معیار سے متعلق ٹیسٹ کرنے کے لئے حساس اور تربیت دی گئی ہے۔مشن ڈائریکٹر نے تمام اَفسران پر زور دیا کہ وہ مرکز ی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کریں۔اُنہوں نے جل جیون مشن کی عمل آوری میں شامل اَفرادی قوت کی طرف سے کی گئی قابل ستائش کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔