مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن کی اَفسران کو کپواڑہ میں واٹر سپلائی پروجیکٹوں کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن کی اَفسران کو کپواڑہ میں واٹر سپلائی پروجیکٹوں کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت

سری نگر//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن خورشید احمد شاہ نے ضلع کپواڑہ میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔مشن ڈائریکٹر کو پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے زیر عمل مختلف پروجیکٹوںکے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ ضلع کی 355 دیہاتوں میں 1,56,179 دیہی گھرانوں میں سے 1,29,755 کو فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کئے جا چکے ہیں۔ ایم ڈِی نے اَفسران کو باقی ماندہ گھروں کو جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ مشن ڈائریکٹر کو جائزے کے دوران جانکاری دی گئی کہ کم یا بالکل پانی نہ ہونے کی وجہ سے 9 بور ویل ناکام ہو چکے ہیں جس سے سکیموں کی تکمیل میں رُکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ایگزیکٹیو اِنجینئر، گراؤنڈ واٹر ڈویژن سری نگر نے بتایا کہ ان بور ویلوں کے لئے لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا جا چکا ہے اور کنٹریکٹر نے مشینری موقعہ پر پہنچا دی ہے۔ مشن ڈائریکٹر نے ایگزیکٹو اِنجینئر گراؤنڈ واٹر کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر کے ساتھ مل کر ان بور ویلوں کی کھدائی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔خورشید احمد شاہ نے کیرن سیکٹر میں جنرل سروس ریزروائرز (جی ایس آر) کے کام شروع نہ ہونے کے بارے میں دریافت کیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ موسم کی بہتری کے ساتھ اَگلے ایک ہفتے میں کام شروع ہو جائے گا۔مشن ڈائریکٹرموصوف نے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر گھر جل( ایچ جی جے) دیہاتوں کی تصدیق کی جائے کیوںکہ بڑی تعداد میں رِپورٹ شدہ دیہات تاحال غیر تصدیق شدہ ہیں۔ اُنہوں نے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرولک سرکل کپواڑہ کو ذاتی طور پر اِس عمل کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر ہائیڈرولک سرکل کپواڑہ ، فیلڈ ڈویژنوںکے ایگزیکٹیو انجینئر وں، اے اِی ایز، جے ایز اور میکنیکل وِنگ کے اَفسروں نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی تاکہ وقت کا ضیاع نہ ہو۔